صوبائی حکومت کو مالی مشکلات کا سامنا ہرگز نہیں ہے ، وزیراعلیٰ بلوچستان

0

- Advertisement -

وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان عالیانی نے کہا کہ حکومت بلوچستان کو مالی مشکلات کا سامنا ہر گز نہیں ہے ہمارے پاس تر قیاتی و غیر تر قیاتی مدات میں رقوم موجود ہیں بلکہ ہم اپنی تر جیحات کی بنیاد پر پی ایس ڈی کی اسکیمات بنا رہے ہیں ہم سابقہ ادوار کی طرح کا غذی اسکیمات نہیں بلکہ حقیقی اسکیمات بنائیں گے جو علاقائی ضرورتوں کے مطابق اور مفاد عامہ کے مطابق ہوں گے پہلے سے جاری شدہ اسکیمات کے لئے فنڈز جاری کردیا گیا ہے جبکہ پی ایس ڈی پی کی اسکیمات کے لئے عقریب مطلوبہ رقم کی اجرا کی جائیگی صوبائی حکومت عوام کے مسائل سے آگاہی رکھتی ہے اور ان بنیادی ضرورتوں کو حل کرنے کا منصوبہ بندی بھی کررہی ہے اس لئے ہمیں اپنے سیاسی مخالفین کی مخالفت کا ہر گز خوف نہیں بلکہ ہم ان کے ان منفی پروپیگنڈہ کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے صوبائی حکومت میں شامل تمام سیاسی جماعتیں بلوچستان و یہاں کے لوگوں کی بنیادی مسائل کو حل کرنے کے ایجنڈے پر متفق ہیں بلوچستان میں تعلیمی انقلاب لانے اور نئی نسل کو اعلی ٰ تعلیم کی سہولتیں فراہم کے لئے ہم انتہائی پر عزم ہیں سکند شہید یو نیورسٹی کے بارے میں منفی پروپیگنڈے بند ہونے چاہیئے سکندر شہید یونیورسٹی کا بل کابینہ سے منظوری کیا گیا ہے اور اسمبلی سے اسکی منظوری جلد لی جائیگی جس کے بعد تمام پروپیگنڈے دم بخود ہوجائیں گے ان خیالات کا اظہار وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان عالیانی اپنے خضدار کے ایک روزہ دورہ کے موقع پر سکندر شہید یونیورسٹی کے سائٹ پر بعد ازان درانی ہاﺅس خضدار میں مقامی صحافیوں و معززین شہر سے گفتگو کرتے ہوئے کیا سکندر شہید یو نیورسٹی کے سائٹ کے موقع پر یونیورسٹی پرجیکٹ ڈائریکٹر رحمت اللہ زہری نے وزیر اعلی بلوچستان کو یونیورسٹی میں جاری ومکمل شدہ کام کی تفصیلات بتائے جبکہ درانی ہاﺅس خضدار میں وزیر اعلی بلوچستان کے معاون خصوصی آغا شکیل احمد درانی پارٹی کے دیگر رہنما ، بشیر احمد جتک ، جاوید احمد سوز ، سردار عزیز احمد عمرانی و دیگر موجو دتھے وزیر اعلی بلوچستان نے کہا کہ بی اے پی بلوچستان کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے اس پارٹی کی قیام کا مقصد منطق و دلیل کی بنیاد پر بلوچستان کے مسائل کو حل کرنا تھا کیونکہ ہم نے گذشتہ ادوار میں محسوس کیا تھا کہ کچھ لوگ بات بلوچستان کی کرتے ہیں بلوچستانیوں کے حقوق کی بات کرتے ہیں لیکن ان کا ایجنڈا کچھ اور ہوتا ہے ہم نے ان لوگوں کے اس پرو پیگنڈہ کو ختم کیا بلوچستان کی سرزمین کے عظیم سپوتوں پر مشتمل ایک پارٹی بنائی ہیں ہمیں اس بات پر فخر ہے کہ عوام نے ہماری آواز پر کان دہری اور ہمیں اس پیمانے پر کامیابی دی کہ ہم اپنے اتحادیوں کے ساتھ ملک حکومت بنانے میں کامیاب ہوگئے الحمد اللہ ہماری حکوت بن گئی ہے چل رہی ہے اور ہم اپنے اہدف کو تیزی سے حاصل کررہے ہیں ہم مخالفیں کو باتوں سے نہیں اپنے کامیابیوںسے جواب دیں گے ہم یہاں کے بے روز گار نوجوانوں کو ہزاروں اسامیاں دیں گے ان کے روز گار کے لئے مواقع فراہم کریں گے صحت اور تعلیم کی سہولتیں بھی لوگوں فراہم کریں گے بی اے پی کے کارکن محنت کریں اور اپنے پارٹی کے کاز کو آگے لیجا کراس کی اہمیت و ضرورت سے لوگوں کو آگاہ کریں گے میں ان کو یقین دلاتا ہوں کہ حال کی طرح مستقبل بھی ان کا ہو گا ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.