
- Advertisement -
جمہوری وطن پارٹی کے مرکزی صدر و صوبائی اسمبلی مےں پارلیمانی لےڈر نوابزادہ مےر گہرام خان بگٹی نے کہا ہے کہ عوامی مفادت کا سودا کرنے کی اجازت کسی کو نہےں دےں گے اب صرف کام ہوگا پڑھے لکھے نوجوان کو مےرٹ کے مطابق روزگار کی فراہمی علاقائی مسائل کا خاتمہ کرنے کےلئے ہر فورم پر ااواز بلند کرےں گے جمہوری وطن پارٹی کے مرکزی وصوبائی قائدےن عوام کا معےار زندگی بلند کرنے اور عام آدمی کو بنےادی سہولیات کی فراہمی کو ےقےنی بنانے کےلئے تمام وسائل بروئے کار لارہے ہےںجمہوری وطن پارٹی کے کارکنان کے مسئلہ مسائل کو ترجےح بنےادون پر حل کررہے ہےںکارکنان پارٹی کا پےغام کونے کونے مےں لے جاکر بلدےاتی انتخابات کی تےاریاں شروع کردےں ان خےالات کا اظہا ر انہوں نے شہےد نواب طلال اکبر بگٹی کی برسی کے موقع پر جمہوری وطن پارٹی سبی کے سینئر رہنما مےربشےر خان باروزئی کی قےادت مےں ملنے والے کارکناں سے گفتگو کرتے ہوئے کےا اس موقع پرجمہوری وطن پارٹی کے صوبائی صدر ندےم کاکڑ،جمہوری وطن پارٹی کے صوبائی جنرل سےکرٹری مےر شمس کرد ،نائب صدر زاہد خان ناروئی ، صوبائی آفس سےکرٹری حےد ر بگٹی سمےت جمہوری وطن پارٹی کے کارکناں بھی موجود تھے ۔ جمہوری وطن پارٹی کے مرکزی صدر و صوبائی اسمبلی مےں پارلیمانی لےڈر نوابزادہ مےر گہرام خان بگٹی نے کہا کہ جمہوری وطن پارٹی نے ہمےشہ بلارنگ ونسل عوام کی خدمت کو اپنا مقصد سمجھا آج عوام نے ووٹ کی طاقت سے جمہوری وطن پارٹی پر جو اعتماد کا اظہار کےا اس کو ٹھےس نہےں پہنچائےں گے جمہوری وطن پارٹی کے منتخب قومی وصوبائی اسمبلیوں کے ممبران عوامی مسائل ومشکلات کا دور کرنے کےلئے سےاسی مےدان مےں سرگرم ہےں جمہوری وطن پارٹی وعدے نہےں بلکہ عملی اقدامات سے عوام کے دلوں مےں جگہ بناتے ہےں سابق منتخب نمائندوں نے فنڈز کو صرف اپنے علاقہ تک محددو کےا آج سبی مےں لوگ لوڈشیڈنگ پانی صحت تعلےم سمےت تمام بنےادوں سہولیات سے محروم ہےں کرپشن لوٹ مار سے سبی کو تباہ کردےا گےا مگر اب اےسا نہےں ہوگا جمہوری وطن پارٹی عوام کے درمےاں رہ کر ان کے مسائل ومشکلات کاازالہ کرے گے کارکناں کو ےقےن دلاتے ہےںکہ ہم ان کے حقوق اور ان کی دھرتی پر کبھی سودے بازی نہےںکرےں گے جمہوری وطن پارٹی کی کامیاب حکمت عملی بلارنگ ونسل عوامی خدمت کے باعث عوام کا پارٹی کی جانب رخ کرنااور بڑی تعداد مےں شمولیت اختےار کرنا اس بات کی دلےل ہے کہ بلوچستان کے لوگ آج بھی پارٹی کے ساتھ ہےں ہمارے ہاں مراعات نہےں قربانیوں اور نظرےات کی سےاست ہے جو کبھی ختم نہےں ہوسکتی ہم نے عوام کی عدالت مےں ہی جواب دےنا ہے کارکنا ں اپنی صلاحیتوں کا استعمال کرکے پارٹی کا پےغام کونے کونے مےں لے جاکر آنے والے بلدےاتی انتخابات کی بھر پور تےاریاں کرےں گےاس موقع پر جمہوری وطن پارٹی سبی کے سینئر رہنما مےر بشےر خان باروزئی نے سبی مےں عوام کو درپےش مسائل کارکنان کی مشکلات اور پارٹی کو فعال کرنے کے حوالے سے تفصےلی آگہی فراہم کرتے ہوئے کہا کہ کارکنان جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ نوابزادہ شاہ زےن بگٹی ،مرکزی صدر نوابزادہ مےر گہرام خان بگٹی ، نوابزادہ مےر چاکر خان بگٹی کی قےادت پر فخر کرتی ہےں ہمےں اپنے قائدےن کی صلاحیتوں پر ناز ہے سبی مےں عوام کو درپےش مسائل ومشکلات کو دور کرنے کےلئے ترجےح بنےادوں پر عملی اقدامات اٹھائےں گے ۔