بلوچستان:واقعات و حادثات3افراد جاں بحق 9زخمی

0

- Advertisement -

صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت اندرو ن بلوچستان پیش آنے والے مختلف حادثات اور واقعات میں 3افراد جا ں بحق جبکہ پولیس اہلکاروں سمیت9افراد زخمی ہوگئے ہیں اس کے علاوہ ضلع قلعہ عبداللہ کے علاقے شاخہ ڈیم میں ڈبنے والے بچے شیر علی ولد جانان کی لاش 24گھنٹے بعد نکال لی گئی ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے مشرقی بائی پاس کے قریب گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص سرور ولد خدائے رحیم سکنہ قمبرانی روڈ جاںبحق ہوگیا لاش کو ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کردیاگیامزیدکارروائی جاری ہے ۔دوسری جانب شہید سکندرآبادمیں قومی شاہراہ لاکھوریان کے مقام پرٹوڈی کارنے موٹرسائیکل کو ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار علی حیدر جاںبحق ہوگیا لیویز نے لاش کو ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کردیا۔دریںاثناءپولیس تھانہ گنداخہ کے حدود گوٹھ شاہن پلال میں دو چچازاد بھائیوں میں تلخ کلامی ہوئی جس کے بعد محمد صدیق شمبانی مگسی نے اپنے چچا زاد بھائی احسان علی شمبانی مگسی کو شاٹ گن سے فائرنگ کرکے شدید زخمی کردیا جس کو سول ہسپتال اوستہ محمد لایا گیا زیادہ خون دینے کی وجہ سے زخموں کا تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا اس دوران مقتول کا والد چھٹہ خان بھی زخمی ہوا ہے ڈاکٹر نے ضروری کاروائی کے بعد نعش ورثا کے حوالے کردی ہے۔اسی طرح کلی پرانا دکی کے مقام پر پک اپ گاڈی اور موٹرسائیکل آپس میں ٹکرانے سے 2 موٹرسائیکل سوار وزیر ولد فتح محمد اور عبدالنبی ولد محمد مراد اقوام بلوچ ساکنان نالی رباط شدید زخمی ہوگئے جنکو ابتدائی طبی امداد کیلئے سول ہسپتال دکی منتقل کردیئے گئے ۔علاوہ ازیں صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے کچلاک موڑ پر تیز رفتارگاڑی الٹ گئی جس کے باعث 4افرادزخمی ہو گئے ، زخمیوں کو طبی امداد کی فراہمی کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ، 3زخمیوں کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے ،کار سوار پشین سے کوئٹہ آرہے تھے ۔بلوچستان کے علاقے پنجگور میں عیسیٰ کے مقام پر مسلح ملزمان کی پولیس کی موٹرسائیکل پر گشت کرنے والے اہلکاروں پرفائرنگ کے نتیجے میں 2پولیس اہلکار مصدق اور مسلم زخمی ہوگئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیاگیا پولیس کی جوابی فائرنگ سے ملزمان موٹرسائیکل چھوڑ کر فرارہوگئے پولیس نے ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے ۔ضلع قلعہ عبداللہ کے علاقے شاخہ ڈیم میں ڈبنے والے بچے شیر علی ولد جانان کی لاش 24گھنٹے بعد نکال لی گئی وہ گزشتہ روز شاخہ ڈیم میں ڈوب جانے کے باعث جاںبحق ہوگیاتھا ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.