سبی:مہنگائی کا جن بے قابو ، پرائس کنٹرول کمیٹی کا نام و نشان تک نہیں

0

- Advertisement -

سبی مےں مہنگائی بے قابو اشےائے خوردونوش کی قےمتےں آسمان سے باتےں کرنے لگےں پرائس کنٹرول کمےٹی کا نام نشان نہےںجبکہ تاجر وموبائل فون کمپنیوں نے بھی بہتی ندی مےں دونوں ہاتھوں ے عوام کو لوٹنے مےں مگن شہر مہنگے داموں اشےائے خوردونوش خرےدنے پر مجبور شہرےوں کا اعلیٰ حکام سے شہر مےں مہنگائی کا نوٹس لےنے کا مطالبہ کیاگیاہے ۔ تفصےلات کے مطابق سبی مےں اشےائے خوردونوش کی قمےتےں آسمان سے باتےں کرنے لگ گئےں دکاندار و رےڑھی بان منہ مانگے دام وصول کرنے لگے جس کے باعث شہری ذہنی مرض کا شکار ہورہے ہےں جبکہ شہر مےں پرائس کنٹرول کمےٹی نرخنامے تقسےم کرکے اپنا فرض پورا کردےا جبکہ شہر بھر مےں چھوٹا گوشت 800روپے بڑا گوشت 400روپے دہی 110روپے دودھ 110روپے جبکہ سبزی اور فروٹ مرغی مچھلی پکوڑے سموے بھی مہنگے داموں فروخت ہورہے ہےںدوسری جانب موبائل فون کمپنیوں نے بھی صارف کو مہنگے داموں کال اےس اےم اےس موبائل نےٹ ورک پےکج فراہم کرنا شروع کردےا اور دونوں ہاتھوں سے موبائل صارفےں کو لوٹنے کا سلسلہ جاری کردےاجےسے ہی معزز عدالت نے موبائل بےلنس کارڈ پر ٹےکس بحال کےے مختلف موبائل کمپنیوں 120والا نےٹ پےکج 190روپے 160والا 250مےں200والا320مےں 750والا1200مےں1000والا 1500اور 1500والا 2000مےں کرکے صارفےن کے ہوش اڑڈالے دوسری جانب حکومتی ٹےکسز سے بھی عوام بری طرح متاثر نظر آرہی ہے شہرےوں کا کہنا ہے کہ اس مہنگائی کے دور مےں دو وقت کی روٹی کھانا بھی مشکل ہوگےا ہے پرائس کنٹرول کمےٹی نے نرخنامے جاری کئے تاہم اس پر عملددآمد کرنے کی ضرورت ہے پرائس کنٹرول کرنے کےلئے کوئی عملی اقدامات نہےں کرتی شہرےوں کا کہنا ہے کہ حکومت مہنگائی پر قابو پانے کےلئے ٹھوس بنےادوں پر اقدامات کرے تاکہ غرےب عوام کو دو وقت کی روٹی کھانا نصےب ہو ۔اور حکومت موبائل فون کمپنیوں سے مہنگے داموں پےکج کے بارے مےں نوٹس لے کر عوام کو سہولیات فراہم کرے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.