
- Advertisement -
بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ کے علاقے قاضی ملا عبدالسلام گاﺅں میں واقع ڈیم میں بچہ ڈوب گیاہے ۔اسسٹنٹ کمشنر قلعہ عبداللہ جہانزیب شیخ کے مطابق گزشتہ روز قلعہ عبداللہ کے علاقے قاضی ملا عبدالسلام گاﺅں کے پہاڑی سلسلہ میں واقع شاخہ ڈیم میں شیر علی ولد جانان عمر 12 سال ڈوب گیابچہ نہانے کیلئے ڈیم گیا کہ پھسلنے سے ڈوب گیا ،اسسٹنٹ کمشنر کے مطابق بچے کی لاش نکالنے کے لیے پی ڈی ایم اے اورلیویز کی ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ کی جانب روانہ کردیا گیا ہے ۔