بلوچستان نیشنل پارٹی صدارتی نظام کی بھر پور مخالفت کرینگے سردار اختر مینگل

0

- Advertisement -

بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل نے کہا ہے کہ بلوچستان نیشنل پارٹی صدارتی نظام کی بھر پور مخالفت کرینگے جمہوری نظام کو کمزور کرنے کی کوشش کی گئی تو اس کے مستقبل میں اچھے نتائج برآمد نہیں ہونگے بی این پی اصولوں پر سودا بازی نہیں کرینگے اگر بلوچستان کے معاملے پر اور ساتھ ہی ریکوڈک اور گوادر کے معاملے پر فیصلہ کرتے وقت نظر انداز کیا گیا تو ان کی جمات حکمران جماعت کے ساتھ اتحاد ختم کرسکتی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ اگر بلوچستان کے معاملے پر اور ساتھ ہی ریکوڈک اور گوادر کے معاملے پر فیصلہ کرتے وقت نظر انداز کیا گیا تو ان کی جمات حکمران جماعت کے ساتھ اتحاد ختم کرسکتی ہے دلچسپ بات یہ ہے کہ پی ٹی آئی نے چار ووٹوں کے فرق سے حکومت تشکیل دی جبکہ بی این پی(مینگل)کے پارلیمنٹ میں ارکان کی تعداد پانچ ہے چھ نکاتی معاہدے پر دستخط کے بعد ہی بی این پی (مینگل)کے ارکان نے وزیر اعظم اور صدر مملکت کے انتخاب میں پی ٹی آئی کا ساتھ دیا تھا انہوں نے کہا کہ بی این پی (مینگل)بلوچستان کے عوام کو دھوکا نہیں دیں گے انہوں نے کہا کہ ہم بلوچستان میں ترقیاتی پراجیکٹس کا خیر مقدم کریں گے پارٹی صرف بلوچ عوام کیلئے حقوق چاہتی ہے انہوں نے کہا کہ ترقیاتی پراجیکٹس بشمول سی پیک منصوبوں میں بلوچستان کے حصے پر سمجھوتا نہیں کریں گے انہوں نے کہا کہ بلوچستان نیشنل پارٹی نے تحریک انصاف کی وفاقی میں اس لئے حمایت کی کہ وہ بی این پی کے چھ نکات ایجنڈے پر عملدرآمد کرینگے مگر بد قسمتی سے ایسا لگ رہا ہے کہ وفاقی حکومت چھ نکاتی ایجنڈے پر سنجیدگی سے غور نہیں کررہی اور ہم بھی اپنے فیصلوں پر جلد نظر ثانی کرینگے گزشتہ سال کئے گئے وعدے کے مطابق حکومت بی این پی(مینگل)اور بلوچستان کے عوام کے تحفظات اور ان کے مسائل کے حل کیلئے آٹھ رکن کمیٹی تشکیل دینے میں ناکام ہوچکی ہے کمیٹی کے قیام پر اتفاق وزیر اعظم عمران خان نے گزشتہ ماہ اسلام آباد میں ہونے والے ملاقات میں ہوا تھا بی این پی(مینگل)نے کمیٹی کیلئے چار ارکان کو نامزد کیا لیکن حکومت نے اب تک اس حوالے سے کوئی قدم نہیں اٹھا یا اور ارکان نامزد کیا لیکن حکومت نے اب تک اس حوالے سے کوئی قدم نہیں اٹھا یا اور ارکان نامزد نہیں کئے اختر مینگل نے کہا کہ عام انتخابات میں عوام کے ساتھ جو وعدے کئے تھے ان پر عملدرآمد کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کرینگے کیونکہ عوام نے ہمیں اس لئے منتخب کیا کہ ہم ان کے حقوق کا دفاع کریں بلوچستان نیشنل پارٹی صدارتی نظام کی بھر پور مخالفت کرینگے جمہوری نظام کو کمزور کرنے کی کوشش کی گئی تو اس کے مستقبل میں اچھے نتائج برآمد نہیں ہونگے بی این پی اصولوں پر سودا بازی نہیں کرینگے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.