جب تک سڑکیں ٹھیک نہیں کی جاتیں اس وقت تک ٹیکس نہیں دیں گے

0

- Advertisement -

کوئٹہ بلوچستان آئل ٹینکر ایسو سی ایشن نے کولپور ٹول ٹیکس کے خلاف احتجاج کرنے کا اعلان کردیا جب تک سڑکیں ٹھیک نہیں کی جاتیں اس وقت تک ٹیکس نہیں دیں گے کولپور ٹول ٹیکس بند نہ کیاگیا تو تیل کی سپلائی روک دیں گے تفصیلات کے مطابق بلوچستان آئل ٹینکر ایسو سی ایشن نے احتجاج کا اعلان کردیا کولپور اور بولان کی سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں جب تک مرمت نہیں کی جاتی اس وقت تک احتجاج جاری رہے گا بلوچستان آئل ٹینکر ایسو سی ایشن کے صدر داﺅد کرد نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کولپور کے قریب ٹول ٹیکس بند کیا جائے بولان میں ٹوٹی سڑکوں کا کس بنیاد پر ٹیکس دیں بولان میں دو رویہ سڑکین تعمیر کی جائیں پھر ٹیکس دیں گے کولپور ٹول ٹیکس نہ دیا گیا تو تیل کی سپلائی روک دیں گے

Leave A Reply

Your email address will not be published.