زرعی ترقیاتی بینک بلوچستان کے زمینداروں کو آسان شرائط پر جلد قرضوں کی بحالی سے متعلق اقدامات اٹھائیں گے انجینئر زمرک خان اچکزئی

0

- Advertisement -

صوبائی وزیر زراعت انجینئر زمرک خان اچکزئی نے کہا ہے کہ زرعی ترقیاتی بینک بلوچستان کے زمینداروں کو آسان شرائط پر جلد قرضوں کی بحالی سے متعلق اقدامات اٹھائیں گے بلوچستان کے زمیندار گزشتہ کئی سالوں سے مشکل دور سے گزر رہے تھے بارشیں نہ ہونے کی وجہ سے یہاں کے زراعت کا شعبہ تباہی کا شکار ہوگیا صوبائی حکومت جلد زرعی ترقیاتی بینک کے ذریعے آسان شرائط پر زمینداروں کو قرضے کی فراہمی کیلئے اپنا بھر پور کردار ادا کرینگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے زرعی ترقیاتی بینک کے سربراہ شیخ امان اللہ سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈی جی زراعت ڈاکٹر جاوید ترین بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ زرعی ترقی بینک کے سربراہ نے ہمیں یقین دہانی کرائی گئی کہ جو قرضے زرعی بینک نے بند کئے ہیں صوبائی حکومت کے ساتھ مل بیٹھ کر اس معاملے کو دیکھیںگے کیونکہ جس طرح خیبر پختونخوا،پنجاب اور سندھ کی حکومت کے ساتھ ملکر زمیندار طبقے کو قرضے دے رہے ہیں اسی طرح وزیر اعلیٰ بلوچستان میر جام کمال اور صوبائی حکومت کے ساتھ مل بیٹھ کر حکومت کے تعاون سے قرضے فراہم کرینگے جس پر زرعی ترقیاتی بینک جلد صوبائی حکومت کو بریفنگ دینگے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر جام کمال سے ملاقات کے بعد زرعی ترقیاتی بینک مختلف شعبوں میں بلوچستان کے حکومت کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرینگے جس میں زرعی بینک ،نئی مشینری اور دیگرشعبے شامل ہیں انہوں نے کہا کہ ہم نے اس حوالے سے مختلف تجاویز دیئے تاکہ جو سبسڈی دوسروں صوبوں کو مل رہی ہے وہی سبسڈی بلوچستان کے زمینداروں کو بھی ملنی چاہیے کیونکہ بلوچستان کا انحصار زراعت کے شعبے پر ہے اور زراعت کے شعبے میں بہتری لانے کیلئے صوبائی حکومت اور ہم ہر ممکن اقدامات کررہے ہیں تاکہ زمینداروں کو زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کریں انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے زمیندار گزشتہ کئی سالوں سے مشکل دور سے گزر رہے تھے بارشیں نہ ہونے کی وجہ سے یہاں کے زراعت کا شعبہ تباہی کا شکار ہوگیا صوبائی حکومت جلد زرعی ترقیاتی بینک کے ذریعے آسان شرائط پر زمینداروں کو قرضے کی فراہمی کیلئے اپنا بھر پور کردار ادا کرینگے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.