- Advertisement -
بلو چستان کے ضلع جعفر آ با د کے ہیڈ کوارٹر ڈیرہ اللہ یار میں بم دھماکہ کے نتیجے میں 10 افراد زخمی ہو گئے ہیں جن میں سے 2 کی حا لت تشویش نا ک بتا ئی جا رہی ہے، ابتدائی تحقیقات کے مطا بق بم موٹرسایکل میں نصب تھا پولیس کے مطا بق منگل کے روزضلع جعفرآباد کے ہیڈ کوارٹرشہرڈیرہ اللہ یار میں صحبت پور چوک پردھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 10افراد زخمی ہو گئے ہیں جن میں سے 2کی حالت تشویش ناک بتا ئی جا رہی ہے زخمیوں کو فو ری طو ر پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ پولیس اور ایف سی کی امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ چکی ہیں جنہوں نے علاقے کومکمل سیل کردیاہے اس کے علا وہ بم ڈسپوزل اسکواڈ کا عملہ بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گیا ہے پولیس کے مطابق دھماکہ گنے کی جوس کے دکان کے باہر موجود موٹرساکل میں نصب بم سے کیا گیا ہے اس سلسلے میںپو لیس مزید تفتیش کررہی ہے۔