
- Advertisement -
کمشنر نصیرآباد ڈویژن جاویداخترمحمودنے کہاہے کہ پولیو جیسے موذی مرض کے سد باب کےلئے ہم سب کو مل کر جدوجہد کرنا ہوگی کیونکہ اس بیماری سے متاثرہ بچے زندگی بھر کے لیے اپاہج ہو جاتے ہیں حکومت پولیو کے خاتمے کےلیے نہایت سنجیدہ ہے اورہنگامی بنیادوں پراور تمام تر وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے اقدامات کر رہی ہے۔ ان خیا لا ت کا اظہا ر انہوں نے گزشتہ روزڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نصیرآباد ڈاکٹر عبدالمنان لاکٹی ، ایم ایس ڈاکٹر ایاز جمالی ، ڈبلیوایچ او کے ایریا کوآرڈنیٹرڈاکٹر محمد رفیق گھنیہ و دیگر سمیت بچوں کو پولیو کے قطرے پلاکر تین روز پولیو مہم کے افتتاح کے موقع پرمیڈیا سے با ت چیت کر تے ہو ئے کیا ۔اس موقع پر ڈاکٹر عبدالغفار سولنگی ، ڈاکٹر منظور احمد ابڑو ، پی پی ایچ آئی کے ڈی ایس ایم فیصل اقبال کھوسہ ، منیر احمد گرانی،بابواعظم بہرانی سمیت دیگر موجود بھی تھے ۔ تقریب اور بعد میں میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے کمشنر نصیرآباد ڈویژن جاویداخترمحمودنے کہاکہ پولیو جیسے موذی مرض کے سد باب کےلئے ہم سب کو مل کر جدوجہد کرنا ہوگی کیونکہ اس بیماری سے متاثرہ بچے زندگی بھر کے لیے اپاہج ہو جاتے ہیں حکومت پولیو کے خاتمے کےلیے نہایت سنجیدہ ہے اورہنگامی بنیادوں پراور تمام تر وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے اقدامات کر رہی ہے تاکہ معاشرے کو اس موذی مرض سے نجات دلا ئی جا سکے نصیرآباد ڈویژن میں ہونے والی انسدادپولیو مہم کوکامیاب بنایا جائے تمام یونین کونسل کے عملے کو ہدایت جاری کی کہ وہ ہر علاقے کے ہر بچے کو پولیو کے قطرے پلائیں اور کوئی بھی بچہ پولیو کے قطرے پینے سے محروم نہ رہے اس حوالے سے کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی اور اگر کہیں کسی نے کوئی لاپرواہی کا مظاہرہ کیا تو اس کے خلاف سخت اقدامات کیے جائیں گے ،انہوںنے کہا کہ ہم سب نے مل کرنہ صرف موجودہ نسل کو اس موذی مرض سے نجات دلانی ہے بلکہ آئندہ آنے والی نسلوں کو بھی اس مہلک مرض سے محفوظ کرنا ہے انہوں نے کہا کہ وہ انسداد پولیو مہم کی خصوصی طور پر نگرانی کریں گئے اور دوران مہم اگر کسی کو کہیں پرکسی بھی قسم کی دشواری یا مشکل پیش آئے تو وہ فوری طور پر اس کا ازالہ کریں گئے بعد ازاںکمشنر نصیرآباد جاویداخترمحمودنے سول ہسپتال ڈیرہ مرادجمالی کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کیا اورہسپتال کے درپیش مسائل معلوم کئے ۔