مستونگ ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہونے والی ایک اور بچی زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسی

0

- Advertisement -

مستونگ ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہونے والی ایک اور بچی زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسی اس طرح حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 15 ہوگئی ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کوئٹہ کے سول ہسپتال میں مستونگ سڑک حادثے میں زخمی ہونے والی ایک اور بچی جان کی بازی ہار گئی جس کے بعد حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 15 ہوگئی ہے ، جاں بحق افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے جو ضلع قلعہ عبداللہ کی تحصیل گلستان کے علاقے قندیل سیگئی میں قتل ہونے والے رشتہ کی نمازجنازہ اور فاتحہ خوانی کے لئے کراچی سے جنگل پیر علی زئی آرہے تھے کہ مستونگ کے غنجہ ڈوری کے مقام پر ویگن اور ٹرالر میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں اب تک 15 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.