
- Advertisement -
صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے مختلف علاقوں میںگاڑیوں اور رکشوں سے بیٹریاں اور اسٹفنی چوری کرنے والا گروہ سرگرم ہوگیا ہے ، گزشتہ چند دنوں کے دوران متعدد گاڑیوں اور رکشوں سے بیٹریاں اور اسٹفنی ٹائر اتار کر چوری کرلیئے گئے ہیں ۔ گزشتہ روز بھی جمیل الرحمن نامی رکشہ ڈرائیور شاوکشاہ روڈپر مسجد کے باہر رکشہ کھڑا کرکے نماز پڑھنے کے لئے گیا لےکن واپس آیا تو کہ نامعلوم چور رکشے سے بیٹری اور اسٹیفنی اتار کر فرار ہوچکے ہیں ، گاڑیوں سے بیٹریاں اتارنے کے واقعات کبیر بلڈنگ ، اسپنی روڈ کے علاقوں میں رونما ہوئے ہیں لوگ گاڑی کھڑی کرکے کسی کام سے چلے جاتے ہیںتو بیٹری اور اسٹفنی چوری کرنے والا گروہ منٹوں میں ہاتھ دکھا جاتے ہیں ، پیشہ ور چوروں کے اس گروہ کی وجہ سے گاڑیوں اور رکشہ مالکان کو سخت تشویش کا سامنا ہے جبکہ ابھی تک اس گروہ کے ارکان کی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی ہے ۔گاڑی اور رکشہ مالکان نے پولیس حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مذکورہ گروہ کے خلاف کاروائی عمل میں لائیں تاکہ بیٹری چوری کے وارداتوں کا خاتمہ ہوسکے ۔