محکمہ موسمیات بلوچستان میں آج سے طوفانی بارشوں کا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے

0

- Advertisement -

کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں موسلادار با رش کئی علاقے زیر آب آگئے بار ش کا سلسلہ بدھ تک جاری رہنے کاامکان تفصیلات کے مطابق ایران سے بارش برسانے والے بادلوں کا سسٹم بلوچستان میں داخل ہوگیا کوئٹہ سمیت بلوچستان کے کئی علاقوں میں بارش کا سلسلہ بدستور جاری ہے جس کی وجہ سے کہیں علاقوں میں کھڑی فصلات تباہ ہوگئی ،محکمہ موسمیات بلوچستان میں آج سے طوفانی بارشوں کا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے بارش سے ندی نالوں میں طغیانی کابھی امکان اتوار سے شروع ہونےوالے بارشوں کا سلسلہ بدھ تک جاری رہنے کاامکان بارش سے ندی نالوں میں طغیانی کابھی امکان ہے ۔ پروونشل ڈیزائزٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے)نے بلوچستان کے بعض علاقوں میں بارش کے بعد ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ظاہر کیا ہے اور سیاحتی مقامات کے تمام پکنک پوائنٹس پر شہریوں کے جانے پر پابندی عائد کردی۔پی ڈی ایم اے نے تیز بارشوں کے پیش نظر الرٹ جاری کرتے ہوئے تمام ڈپٹی کمشنر کو مراسلہ جاری کردیا جس میں شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے وہ سیاحتی مقامات پر جانے سے گریز کریں اور گاڑیاں سیلابی ریلوں سے نہ گزاریں۔بلوچستان کے بالائی علاقوں میں کہیں تیز اور کہیں ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے جب کہ پہاڑی ندی نالوں میں سیلابی صورتحال برقرار ہے اور رابطہ سڑکوں پر آمد و رفت متاثر ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق بارش برسانے والے بادلوں کا ایک سسٹم ایران سے بلوچستان میں داخل ہوگیا جو بدھ تک جاری رہنے کا امکان ہے جب کہ محکمہ موسمیات نے بارش سے ندی نالوں میں طغیانی کا بھی خدشہ ظاہر کیا ہے دوسری جانب پشین، زیارت، ہرنائی، موسی خیل، شیرانی، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، برشور، لورالائی، خانوزئی، مسلم باغ، توبہ اچکزئی، توبہ کاکڑی، کوژک ٹاپ، کوہ خواجہ عمران میں کہیں کہیں بارش اور کہیں ژالہ باری ہوئی جس سے فصلوں کو بھی نقصان پہنچا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.