کوئٹہ : ہزارہ برادری نے دھرنا ختم کرنے کا اعلان کر دیا

0
Pakistani Shiite Muslims shout slogans as they protest against the suicide blast targeting the Shia Hazara ethnic minority, in Karachi on April 14, 2019. – Islamic State claimed responsibility for a suicide blast in Pakistan’s Quetta city on April 12 that killed 20 people and left 48 more injured. (Photo by RIZWAN TABASSUM / AFP)

- Advertisement -

وزیرمملکت برائے داخلہ شہریار آفرید ی سے ہزارہ برادری کے مذاکرات کامیاب ہو گئے ہیں اور انہوں نے دھرنا ختم کرنے کا اعلان کر دیا ۔معلوم ہوا ہے کہ وزیر مملکت نے ہزاراہ برادری کو ملزموں کو جلد پکڑنے اور انصاف کی یقین دھانی کرائی اور کہا کہ مسائل کے حل کیلئے متاثرین کے ساتھ کھڑے ہیں، جس کے بعد دھرنا ختم کرنے کا اعلان کر دیا گیا ۔ ادھر وزیر اعلی ٰ بلوچستان نے دھرنا ختم کرنے پر ہزارہ برادری کا شکریہ ادا کیا ہے اور کہا ہے کہ ہزارہ برادری نے امن کے لئے بہت قربانیاں دیں ۔ اس سے قبل وزیرمملکت برائے داخلہ شہریار آفرید ی نے دھرنا کے شرکا سے ملاقات اور کی اورشہید ہونے والے افراد کے لواحقین سے اظہارتعزیت اورفاتحہ خوانی کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہاہے کہ دہشت گردی میں ملوث عناصر کو کیفرکردار تک پہنچانے کیلئے ہرحد تک جائینگے ’ بلوچستان کی محرومیوں کاخاتمہ وزیراعظم عمران خان کا ویژن ہے ،فوجی عدالتوں سے بہت سارے لوگوں کو سزا ملی ہیں اوربلاتفریق ملک بھر میں عوام دشمن عناصرکے خلاف کریک ڈا¶ن کیاگیاہے ،ہزارہ برادری ہماری نیت پر شک نہ کرے کیونکہ کوئٹہ دھماکے کے ذمہ دار افراد چاہے جتنے طاقتوار ہو ں انہیں قانون کی گرفت میں لاکر سزاد لائینگے ، دشمن قوتوں کوپیغام دیتے ہیں کہ وہ اپنے اتحاد ویکجہتی کی طاقت سے تمام سازشیں ناکام بنائینگے ، ہزارگنجی واقعہ ملک میں انتشار پھیلانے کی کوشش ہے ’ دشمنان پاکستان چاہتے ہیں کہ کسی طریقے سے پاکستان کو بلیک لسٹ میں لایاجائے اس لیے ہم نے کسی کے اشاروں پر نہیں چلنا ہے ۔شہریار آفرید ی نے کہاہے کہ وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر ہزارگنجی اظہارہمدرد ی کیلئے آیا ہوں ۔ہزارہ برادری ہماری عزت ،پہچان اور بنیاد ہیں ۔ پشتون ،بلوچ اور عام فورسز ، جن کے جوان ہزار گنجی میں شہید ہوئے ہیں ،ہم ان سب کے غم میں نہ صرف برابر کے شریک ہیں بلکہ ہرمشکل آزمائش وخوشی میں آپ کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، دہشت گردی کے خلاف سکیورٹی فورسز اورشہریوں نے لازوال قرنیاں دی ہیں، میرے گھرسے تین جنازے نکلے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.