ملک اس وقت نازک دور سے گزر رہا ہے سردار یار محمد رند

0

- Advertisement -

کوئٹہ وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی سردار یار محمد رند نے سول ہسپتال ٹراما سینٹر کا دورہ کیا ہزار گنجی خود کش دھماکے میں زخمی ہونے والوں کی عیادت کی سردار یار محمد رند نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کی خصوصی ہدایت پر میں سانحہ کے زخمیوں کی عیادت کے لئے آیا ہوںاللہ شہدا کو جنت نصیب فرمائے وفاقی حکومت سے بھی زخمیوں کوسہولیات پہنچانے کے حوالے سے بات ہوگئی ہے زخمیوں کی صحت کے لئے دعا گوہیں معاون خصوصی وزیراعظم سردار یار محمد رند نے کہا کہ ملک اس وقت نازک دور سے گزر رہا ہے،پورے پاکستان میں استحکام تھا جب یہ دو نا خوشگوارواقع رونما ہوئے دشمن ہماری خوشحالی نہیں دیکھ سکتاہمیں بہادی قوم دشمنوں کے خلاف سینہ سپر ہے ہمیں امید ہے اس دھرتی پر امن ہوگادھرنے پر بیٹھے لوگ ہمارے اپنے ہیں،وحدت المسلمین سے رابطے میں ہیں مظاہرین نے اگرسپریم کورٹ کا دروازا کھٹکھٹانا چاہتے ہیں تو ہم ان۔کا راستہ نہیں روکیں گے سیف سٹی پروجیکٹ میں صرف سی سی ٹی وی کیمرے نہیں بلکہ اسکیننگ سسٹم بھی لگا نا چاہئے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.