ڈیڈھ سو سے زائد ہندو یاتروں کو ریسکیو کر لیا گیا دنیش کمار

کوئٹہ بولان کے پہاڑی سلسلے میں سیلابی ریلوں میں پھنسے مقدس مقامات کی زیارت کو جانے والے ڈیڈھ سو سے زائد ہندو یاتروں کو ریسکیو کر لیا گیا وزیر اعلی بلوچستان کے مشیر برائے اقلیتی امور دنیش کمار کا کہنا ہے کہ ڈیڑھ سو ہندو یاتریوں کو مسلسل کوششوں کے بعد ریسکیو کر کے محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ ابتدا میں مواصلات کا نظام نہ ہونے کی وجہ سے مشکلات کا سامنا تھا مگر پاک فوج،حکومت بلوچستان اور ضلعی انتظامیہ کی انتھک محنت کے بعد بالآخر ان ہندو یاتریوں کو ریسکیو کر لیا گیا ہے۔دنیش کمار نے وزیر اعلی بلوچستان کی جانب سے ہندو یاتریوں کے حوالے سے معاملے کا نوٹس لینے اور پاک فوج کے جوانوں کا ریسکیو آپریشن میں انتھک محنت کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔واضح رہے کہ بولان کے پہاڑی سلسلے شوران میں ہری سر دیوتا کی یاترا پر جانے والے ہندو زائرین گزشتہ دو روز سے سیلابی ریلے میں پھنسے تھے جنہیں آج ریسکیو کر لیا گیا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Close
Close