حالیہ بارشوں کے دوران کسی بھی ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ادارے کی تمام ورک فورس کو تیار رہنے کی ہدایات جاری کر دی ہیںاور تمام عملہ دن رات کام میں مصروف ہے میر فاروق احمد لانگو
- Advertisement -
کوئٹہ ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن میر فاروق احمد لانگو نے کہا کہ حالیہ بارشوں کے دوران کسی بھی ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ادارے کی تمام ورک فورس کو تیار رہنے کی ہدایات جاری کر دی ہیںاور تمام عملہ دن رات کام میں مصروف ہے ۔ انہوں نے کہا کہ شہر کے مختلف علاقوں میں جمع ہونے والے پانی کے نکاس کام بھی جاری ہے ، انہوں نے کہا کہ ماضی میں بنائے جانے والا سیوریج سسٹم ناکارہ ہونے کے باعث مشکلات کا سامنا ہےپلاسٹک سمیت دیگر کچرہ پھنس جانے سے گندہ پانی سڑکوں پر بہنے لگتا ہے ، مگر دستیاب وسائل میں رہتے ہوئے مسائل کے حل کیلئے دن رات کوشاں ہیں۔ شہر میں صفائی کی صورتحال بہتر بنانے کیلئے کام جاری ہے ، روزانہ کی بنیاد پر کچرہ اٹھایا جارہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میٹروپولیٹن کارپوریشن کا عملہ بارشوں کے باعث مختلف شاہراہوں پر جمع ہونے والے پانی کے نکاس کیلئے اقدامات جاری رکھے اور کسی غفلت کا مظاہرہ نہ کیاجائے بصورت دیگر سخت کارروائی عمل میں لائی جائیگی