موجودہ حکمران چلانے کی اہل نہیں ہے پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر میر علی مدد جتک

0

- Advertisement -

کوئٹہ پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر میر علی مدد جتک نے کہا ہے کہ موجودہ حکمران چلانے کی اہل نہیں ہے قوم پرستی اور نفرت کی سیاست پیپلز پارٹی صوبے میں ختم کر دیا سی پیک منصوبے سے بلوچستان ترقی وخوشحالی کی راہ پر گامزن ہوگا پیپلز پارٹی نے صحافیوں کی حقوق کیلئے ہمیشہ کردار ادا کیا ہے اس وقت جمہوریت اور معیشت دونوں مشکل میں ہے میڈیا کے اداروں سے بھی صحافیوں کو نکالا جارہا ہے جس کی ہم مذمت کرتے ہیں حکمران عوام کو ریلیف دینے میں ناکام ہوچکے ہیں عوام جلد سڑکوں پر ہونگے پیپلز پارٹی نے ہر آمرانہ دور کا ڈٹ کرمقابلہ کیا ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے کوئٹہ پریس کلب کے نو منتخب صدر رضاءالرحمان اور دیگر عہدیداروں کے اعزاز میں اپنے رہائش گاہ پر دئیے گئے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر پیپلز پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری سید اقبال شاہ ،کوئٹہ صدر کے نو منتخب صدر رضا الرحمان اور پیپلز پارٹی کے سیکرٹری اطلاعات سردار سربلند جوگیزئی نے بھی خطاب کیا پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر میر علی مدد جتک نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری اور پیپلز پارٹی بلوچستان کی جانب سے کوئٹہ پریس کلب کے نو منتخب کابینہ کو مبارکباد دیتے ہیں اورامید کرتے ہیں کہ نو منتخب کابینہ ملک خاص کر بلوچستان میں جمہوری قوتوں کے آواز میں آواز ملا کرمشترکہ جدوجہد کرینگے کیونکہ پیپلز پارٹی ایک جمہوری جماعت ہے صحافیوں نے ہمیشہ جمہوری وسیاسی جماعتوں کی طرح جمہوریت کی بحالی میں اپنا بھر پور کردار ادا کیا ہے سیاسی جماعتوں اور صحافیوں کاایک دوسرے سے تعلق اور رشتہ بہت پرانا ہے صحافت اور سیاست دونوں دامن جولی ایک ساتھ ہے پیپلز پارٹی نے صحافیوں کی حقوق کیلئے ہمیشہ کردار ادا کیا ہے اس وقت جمہوریت اور معیشت دونوں مشکل میں ہے میڈیا کے اداروں سے بھی صحافیوں کو نکالا جارہا ہے جس کی ہم مذمت کرتے ہیں اور نو منتخب کابینہ کو مبارکباد دیتے ہیں پریس کلب کوئٹہ کے نو منتخب صدر رضاءالرحمان نے کہا ہے کہ ملک میں جمہوری جماعتوں کی طرح صحافیوں نے بھی آمرانہ دور کا ڈٹ کر مقابلہ کیا آج بھی ہم مشکل دور سے گزر رہے ہیں ملک میں سیاسی وجمہوری جماعتوں کاکردار سب کے سامنے ہے اور اس جدوجہد میں صحافیوں نے بھی بڑا کردارادا کیا ہے انہوں نے کہا کہ آج آمرانہ دور کے مقابلے میں سخت حالات ہے میڈیا ہاﺅسز کونشانہ بنا یا جارہا ہے سیاسی جماعتوں کو کمزور کرنے کی کوشش کے بعد صحافیوں کوبھی کمزور کرنے کی کوشش کررہے ہیںانہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کوئٹہ پریس کلب میں داخلے پر پابندی لگا دی کیونکہ وہ جمہوری روایات سے نابلد ہے اور صحافیوں کے خلافس سازشوں میں مصروف ہے

Leave A Reply

Your email address will not be published.