دینی علوم کے ساتھ عصری تعلیم وقت کی اہم ضرورت ہے،سیکرٹری تعلیم

0

- Advertisement -

سیکرٹری تعلیم محمد طیب لہڑی نے کہا ہے کہ دینی علوم کے ساتھ عصری تعلیم وقت کی اہم ضرورت ہے۔ مدارسِ میں دینی تعلیم کے ساتھ عصری تعلیم سے ہی ترقی ممکن ہے۔ دینی مدارس میں پڑھنے والے طلباءو طالبات کو معاشرے کے مفید شہری بنانے کے لیے اقدامات کی اشد ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلوچستان مدارس اصلاحات ایکٹ 2019 کے حوالے سے ہونے والے مشاورتی اجلاس کی صدارت کے دوران کیا۔ اجلاس میں ڈائریکٹر سکولز مطیب احمد آفریدی، ڈپٹی فوکل پرسن پی پی آئی یو عبدالخالق، ڈاکٹر عطاءالرحمن، قاری انوارالحق، ڈپٹی فوکل پرسن مدارس ریفارم یونٹ قاری عبدالحفیظ، علامہ مختیار احمد حبیبی، وفاق المدارس سلفیہ بلوچستان کے کنوینئر عصمت اللہ، وفاق المدارس شیعہ بلوچستان کے کنوینئر اکبر حسین زاہدی نے شرکت کی سیکرٹری تعلیم نے کہا کہ صوبے کے مدارس میں زیر تعلیم طلباءو طالبات کو تمام بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائیگا۔ مدارس ریفارم ایکٹ سے دینی اداروں میں مثبت تبدیلیاں آئیں گی اور انہیں جدید خطوط پر استوار کرنے میں مدد ملے گی۔ سیکرٹری تعلیم نے کہا کہ مدارس کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائیگا۔ ان کے مالی مشکلات سے پوری طرح باخبر ہیں اور حل کے لیے مثبت اقدامات اٹھا رہے ہیں۔ اصلاحات سے صوبے کے دینی مدارس کی سمت اور اہداف کے تعین اور اسے جدید خطوط پر استوار کرنے میں مدد ملے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.