شہدائے زہری کی قربانیاں کس طور فراموش نہیں کی جاسکتی، قادر بلوچ

0

- Advertisement -

پاکستان مسلم لیگ (ن )کے صوبائی صدر وسابق وفاقی وزیر جنرل (ر )عبدالقادر بلوچ نے کہاہے کہ شہدائے زہری کی قربانیاں کس طور فراموش نہیں کی جاسکتی آج بلوچستان میں موجودہ امن انہی شہدا کی قربانیوں اور مسلم لیگ ن کے ون کی بدولت ممکن ہوا ہے۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ شہدائے زہری کی قربانیاں قابل قدر ہیں جنہیں کسی طور فراموش نہیں کیا جاسکتا ان کا کہناتھا کہ زہری کے شہدا نے اس ملک کی بقا سلامتی، امن و استحکام اور پاکستان کے پرچم کی سربلندی کے لیے اپنی جانیں قربان کیں اور آج بلوچستان میں موجودہ امن انہی شہدا کی قربانیوں اور مسلم لیگ ن کے ون کی بدولت ممکن ہوا ہے۔صوبائی صدر مسلم لیگ ن کا مزید کہنا تھاکہ باشعور قومیں اپنی شہدا اور ان کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرتیں انھوں نے مزید کہا کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی بلوچ قوم اور مسلم لیگ ن اپنے محسنوں اور شہدا کو ان کی برسی کے موقع پر یاد رکھے گی اور انھیں خراج عقیدت پیش کرے گی،جنرل ر عبدالقادر بلوچ نے بلوچستان بھر کے صدور جنرل سیکرٹریز اور پارٹی کارکنوں کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ 16اپریل کو شہدائے زہری کی برسی کو بلوچستان بھر میں منانے کے لیے اپنی تیاریوں کاآغاز کر دیں انھوں نے کہا کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی شہدائے زہری کی برسی کو عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جائے گا جس میں مرکزی اور صوبائی رہنما شرکت کریں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.