
- Advertisement -
بلو چستان کے علا قے اوستہ محمد میںنامعلوم مسلح افرادنے فائرنگ کر کے نوجوان کو قتل کر دیا اور فرار ہو گئے پولیس کے مطا بق اوستہ محمد پلال محلہ کے رہائشی نوجوان صفدر علی پلال ریشم گلی میں جا رہا تھا کہ مسلح موٹر سائیکل سواروں نے ان پر پستول سے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں صفدر علی پلال موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ ملزمان موقع واردات سے فرار ہو نے میں کا میاب ہوگئے اطلاع ملتے ہی سٹی پولیس اہلکا روں نے موقع پر پہنچ کر لاش سول اسپتال پہنچادی جہاں پر لاش پوسٹ مارٹم کے بعدنعش کو ورثا کے حوالے کر دیا گیا پو لیس نے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے تا ہم آخری اطلاع تک ملزمان کوگرفتار نہ کیا جا سکا ۔