کوئٹہ:سریاب فلائی اوور پر موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے بلوچستان یونیورسٹی کے سرنٹنڈنٹ سید حسین شاہ جاں بحق

- Advertisement -
صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے سریاب فلائی اوور پر موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے بلوچستان یونیورسٹی کے سپرنٹنڈنٹ سید حسین شاہ جان کی بازی ہارگئے ہیں ۔پولیس کے مطابق گزشتہ روز سریاب پل پر رئیسانی روڈ کے قریب مسلح موٹرسائیکل سواروں نے جامعہ بلوچستان کے سپرنٹنڈنٹ سید حسین شاہ کی گاڑی پر فائرنگ کی فائرنگ کے نتیجے میں سید حسین شاہ موقع پر ہی دم توڑ گئے مقتول کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کردیاگیاہے جبکہ پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جائے وقوعہ کوسیل کرکے گولیوں کے خول قبضے میں لے لئے ہیں اس سلسلے میں مزیدکارروائی جاری ہے ۔