لورالائی: انٹیلی جنس بنیادوں پر آپریشن کے دوران خاتون اور خودکش بمباروں سمیت 4دہشت گرد ہلاک جبکہ 4سیکورٹی اہلکار زخمی

0

- Advertisement -

بلوچستان کے ضلع لورالائی میں انٹیلی جنس بنیادوں پر آپریشن کے دوران خاتون اور خودکش بمباروں سمیت 4دہشت گرد ہلاک جبکہ 4سیکورٹی اہلکار زخمی ہوگئے،دھماکے کے باعث دیوار منہدم ہونے سے خاتون اور بچہ جاںبحق جبکہ 3افراد زخمی ہوگئے ہیں ۔پاک فوج کے تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق گزشتہ روز سیکورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے لورالائی میں انٹیلی جنس بنیادوں پر کامیاب آپریشن کیا جس کے نتیجے میں 2خودکش بمباروں اور ایک خاتون سمیت 4دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں ،آئی ایس پی آر کے مطابق سنجاوی لیویز فورس پر حملے کا ماسٹرمائنڈ بھی کارروائی میں ماراگیاہے مارے جانے والے دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم ٹی ٹی پی سے ہے ۔آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن صبح سویرے کیا گیا سیکورٹی فورسز نے علاقے کا محاصرہ کیا تو دہشتگردوں نے فائرنگ اور ہینڈ گرینیڈزسے سیکورٹی فورسز پر حملہ کیافائرنگ کے تبادلے کے بعد کمپاﺅنڈ میں موجود2خودکش بمباروں سمیت4دہشت گردوں کو ہلاک کیاگیا جن میں خاتون بھی شامل ہیں ،ہلاک کئے جانے والے دہشتگردوں کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ وگولہ بارود اور خودکش جیکٹ بھی برآمدکریاگیاہے بلکہ ان سے سنجاوی لیویز چیک پوسٹ حملے میں شہید کئے گئے لیویز اہلکاروں کے شناختی کارڈز اور سروس کارڈز بھی برآمدہوئے ہیں ۔آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران 4سیکورٹی اہلکار بھی زخمی ہوئے ۔پولیس کے مطابق سیکورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران جب دہشت گردوں نے اپنے آپکو آڑایا تو ساتھ ہی واقع گھر کا کمرہ بھی منہدم ہوگیاجس کے نتیجے میں 5افراد ملبے تلے دب کر زخمی ہوگئے زخمیوں میں شامئی بی بی ،عزت اللہ ،فاطمہ بی بی ،فضا ءبی بی اور گل بی بی شامل ہیںجن میں سے دو زخمی شامئی بی بی اور عزت اللہ سی ایم ایچ لورالائی میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے جبکہ دیگر زخمیوں کو طبی امداد دی جارہی ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.