
- Advertisement -
پنجگور میں علاﺅالدین ایڈووکیٹ کے گھر پر فائرنگ کے واقعہ کے خلاف جمعہ کے روز وکلاءکی جانب سے بلوچستان ہائی کورٹ اور ماتحت عدالتوں کابائیکاٹ کیاگیابلکہ بار رومز پر سیاہ پرچم بھی لہرائے گئے ۔بلوچستان بار کونسل کی اپیل پر جمعہ کے روز کوئٹہ سمیت صوبے کے مختلف اضلاع میں وکلاءکی جانب سے عدالتی بائیکاٹ کی گئی بلکہ بار رومز پر سیاہ پرچم بھی لہرائے گئے بار کونسل کے مطابق پنجگور میں وکیل علاﺅ الدین ایڈووکیٹ کے گھر پر فائرنگ کے خلاف انہوں نے احتجاجاََ جمعہ کو عدالتی بائیکاٹ کیا جس کے باعث سائلین اور قیدیوں کو مشکلات کاسامنا کرناپڑا اس سے قبل بھی بلوچستان بار کونسل کی کال پر جوڈیشل پالیسی میں ترمیم کے خلاف عدالتی بائیکاٹ کی گئی تھی ۔