فاتح ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اعزاز میں (ہفتہ) کوپولو گراﺅنڈ کوئٹہ کینٹ میں تقریب کا انعقاد کیا جائیگا

0

- Advertisement -

پاکستان سپر لیگ کے چوتھے سیزن کی فاتح ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اعزاز میں آج (ہفتہ) کوپولو گراﺅنڈ کوئٹہ کینٹ میں تقریب کا انعقاد کیا جائیگاجس میں ملک اور صوبے کے معروف گلوکار علی ظفر ،اخترچنال سمیت دیگر گلوکار اور فن کار اپنے فن کا مظاہرہ کرینگے ۔تقریب میں عوام سمیت مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد شریک ہونگے جبکہ تقریب کے مہمان خصوصی وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان ہونگے ۔تقریب کی انتظامیہ کے مطابق تقریب میں شرکت کیلئے عوام کا کو ئٹہ کینٹ میں داخلہ 2بجے شروع کردیا جائیگا جس کے لئے موسی چیک پوسٹ کے علاوہ تمام چیک پوسٹ استعما ل کی جا سکیں گی شام 6بجے کے بعد انٹری بند کردی جائیگی اور کسی بھی قسم کا اسلحہ ساتھ لانے پر بھی ممانعت ہوگی،انتظامیہ نے شہریوں کو شناختی کارڈ ہمراہ لازمی لانے کی ہدایت کی ہے ۔تقریب میں پی ایس ایل کی فاتح ٹیم کو ایوارڈ ز دئیے جائیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.