سنجاوی:لیویز اہلکاروں کی شہادت کیخلاف مکمل شٹر ڈائون ہڑتال،تمام کاروباری مراکز بند

0

- Advertisement -

سنجاوی لیویز چیک پوسٹ پر حملے اور لیویز اہلکاروں کی شہادت کیخلاف مکمل شٹر ڈاو¿ن ہڑتال ،احتجاجی ریلی نکالی گئی ۔آل پارٹیز اور مرکزی انجمن تاجران کے اپیل پر سانحہ سنجاوی کے خلاف آج سنجاوی میں مکمل شٹر ڈاو¿ن ہڑتال اور ایک بڑی احتجاجی ریلی نکالی گئی ۔ریلی سنجاوی بازار کے مختلف شاہراہوں دے ہوتے ہی پولیس تھانہ سنجاوی کے سامنے جلسے کا شکل اختیار کرگئی۔احتجاجی ریلی سے سردار احسان اللہ دُمڑ،سردار حبیب الرحمن دُمڑ،سردار فرید اللہ دُمڑ ،مولوی شیر جان ،مولوی موسیٰ جان ،ملک جمعہ خان دُمڑ،حمید دُمڑ،شیر خان ،ملک حبیب اللہ ،دُنیا خان ،ملک احسان اللہ دُمڑ ،عبدالوہاب دُمڑ اور دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کل سنجاوی میں جو سانحہ رونما ءہوا یہ سنجاوی کے تاریخ میں ایک بڑا افسوسناک واقعہ ہے اس واقعہ کی جتنی بھی مزمت کی جائے کم ہے بے گناہ لیویز اہلکاروں کی شہادت سے ثابت ہوتا ہے کہ یہ دشمن اندرونی ہے پشتون علاقوں میں تسلسل کیساتھ واقعات رونما ہو رہی ہیں ۔یہ واقعات صرف پشتون قوم اور ملت کیخلاف ہورہی ہیں ۔آل پارٹیز کے رہنماو¿ں نے ضلعی انتظامیہ اور صوبائی حکومت کو 48گھنٹوں کا الٹیمٹم دیا ہے کہ شہید لیویز اہلکاروں کی شہادت میں ملوث اسسٹنٹ کمشنر سنجاوی ،تحصیلدار سنجاوی ،ایس ایچ او سنجاوی اور دیگر سیکورٹی فوسسز کو معطل کرکے انکوئری کروائی جائے اور واقعہ میں ملوث افراد کو گرفتار کیا جائے ۔بصورت دیگر آل پارٹیز 48گھنٹوں کے اندار ایک بڑی احتجاجی دھرنا کی کال دیں گے۔ریلی کے شرکاءنے اسسٹنٹ کمشنر سنجاوی کبیر زرکون کیخلاف شدید نعرہ بازی کی گئی ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.