
- Advertisement -
صوبائی وزیر صحت میر نصیب اللہ خان مری نے گزشتہ روز اچانک ڈی ایچ کیو کوہلو ہسپتال کادورہ کیاجہاں مریضوں کی عیادت بھی کی اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرشیر زمان مری،ایم ایس ہسپتال صاحب خان مری،ڈاکٹر اورنگزیب ،ڈاکٹر عطااللہ،میر تور خان مری،حاجی عبدالرحمٰن مری و دیگر افراد بھی موجود تھے صوبائی وزیر نے ہسپتال کے شعبہ ایمرجنسی،ٹراما سینٹر،چلڈرن وارڈ،میل وفیمل وارڈ ،ڈینٹل، میڈیسن سینٹر اورلیبارٹری کا تفصیلی معائنہ کیا صوبائی وزیر صحت میر نصیب اللہ خان مری نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبے میں شعبہ صحت بہتری کی جانب گامزن ہے کوہلو ڈی ایچ کیو ہسپتال کی حالت بہتر ہوچکی ہے ہسپتال میں ادویات ،عملہ کی کمی اور دیگر مسائل حل کیے ہیں اولین کوشش ہے کہ صوبے کے دیگر ہسپتالوں کا معائنہ کرکے اُن کے مسائل دور کریںاور کوہلو میں محکمہ صحت کی خالی اسامیاں جو گزشتہ دس سالوں سے خالی تھی اُن پر مکمل میرٹ کے مطابق بھرتیاں کرکے ضلع کے ہسپتالوں کو عملہ اور تعلیم یافتہ بے روزگار نوجوانوں کو روزگار فراہم کیا ہے کرپشن کرنے والوںپر واضح کردیا ہے کہ کرپشن اور ڈیوٹی سے غفلت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اس سلسلے میں وزیراعلیٰ جا م کمال خان کی خصوصی ہدایات جاری ہوئی ہیں صوبائی وزیر صحت کا مزید کہناتھا کہ کوہلو میں میڈیکل کے بچیوں کے مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے نرسنگ کالج کے قیام کی منظوری دی ہے جس کے کلاسس جلد شروع ہونگے ہسپتال میں ڈینٹل کے سامان اور ڈاکٹروں کے لئے ہاسٹل کے قیام کی منظوری بھی ہوئی ہے سوشل ویلفیئر کے ذریعے لوگوں کی مکمل علاج اورمالی مدد کررہے ہیں صوبے سمیت کوہلو میں صحت کارڈ کا کوٹہ بڑھایا ہے تاکہ غریب لوگوں کو مدد ملے صوبائی وزیر صحت نے نیب اور دیگر اینٹی کرپشن کے اداروں سے کہا ہے کہ وہ میرے اور ماضی کے حکمرانوں کے ترقیاتی کاموں کا معائنہ کریںماضی قریب میں ضلع کے مختلف ترقیاتی کاموں میں خانہ پوری اور کاغذی کارروائی کی گئی ہے جس کی وجہ سے ہمارے علاقے آج بھی پسماندگی کے شکار ہیں بعدازاں ایس ایم ڈی ایچ کیو ہسپتال صاحب خان مری نے صوبائی وزیر کو ہسپتال کے بارے میں بریفنگ دی او رٹراما سینٹر میں اسٹاف و دیگر ہسپتال کے مسائل سے آگاہ کیا جنہیں صوبائی وزیر نے فوری حل کرنے کی یقین دہانی کی ہے ۔