
- Advertisement -
نصیر آبادکے علاقے ربیع کنیال کے قریب تخریب کاری کے ذریعے تباہ ہونے والی ریلوےٹریک کی مرمت کاکام مکمل کرلیاگیا بلوچستان سے اندون ملک کے لیے ٹرینوں کی آمدورفت بحال ہوگئی ریلوے حکام کے مطابق گذشتہ روز نصیر آباد کے علاقے ریبع کینال کے مقام پر نامعلوم تخریب کاروں کے ہاتھوں دھماکے سے تباہ ہونےوالے ریلوے ٹر یک کی مرمت کے کام کو امدادی ٹیموں نے 17 گھنٹوں کی مسلسل جدوجہد کے بعد مکمل کرلیاجس کے بعد دھماکہ سے جعفر ایکسپریس سمیت دیگر ٹرینوں اکبر ایکسپریس بولان میل کواپنی منزل مقصود کے لیے روانہ کردی گی اور بلوچستان سے اندرون ملک کے لیے ہرقسم کی ٹرینوں کی آمدورفت کو بحال کردیا گیا ہے واضع رہے کہ گزشتہ روز نامعلوم افراد تخریب کاروں نے پنڈی سے کوئٹہ جانے والی جعفر ایکپسریس کو ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ کر کے 378 فٹ ریلوے ٹریک تباہ کر دیا گیا تھا جس سے جعفر ایکسپرین ٹرین کی سات بوگیاں پٹری سے اتر گئیں تھیںدھماکے سے چار افراد جاںبحق اور31افراد زخمی ہوگئے تھے۔