
- Advertisement -
نصیرآباد کے علاقے ربیع کینال کے مقام پرتخریب کاروں کی جانب سے دھماکا خیز مواد سے راولپنڈی سے کوئٹہ جانے والی جعفر ایکسپریس ٹرین کو اڑا دیاٹرین کی سات بوگیاں پٹڑی سے اترگئیں دھماکے سے ماں بیٹی سمیت چا رمسافرجاں بحق ہوگئے جبکہ 31مسافرزخمی ہوگئے جن میں عورتیں اورمعصوم بچے شامل ہیں بعض زخمیوں کی حالت نازک بتائی گئی ہے دھماکہ اتنا شدیدتھا کہ تین بوگیوں کے پہیے بھی بوگیوں سے الگ ہوگئے دھماکے کے وقت مسافروں کی آہ پکارتھی دھماکے کی اطلاع ملتے ہی ایف سی اورپولیس کے جوان موقع پر پہنچ گئے سول ہسپتال ڈیرہ مرادجمالی ایمرجنسی نافذ کردی گئی زخمیوں کوسول ہسپتال منتقل کردیا گیا دھماکے سے 375فٹ ریلوے ٹریک متاثرہوا دھماکے میں آٹھ سے دس کلوبارودی مواداستعمال کیا گیا پولیس کے مطابق راولپنڈی سے کوئٹہ جانے والی جعفر ایکسپریس ٹرین ڈیرہ مراد جمالی ریلوے اسٹیشن سے کچھ فاصلہ طے کرکے ربیع کینال کے مقام پرپہنچی تونامعلوم تخریب کاروںنے ریموٹ کنٹرول بم سے جعفر ایکسپریس ٹرین کو اڑادیا جس سے ٹرین کی سات بوگیاں پٹڑی سے اترگئیں اورتین بوگیوں کے پہے الگ ہوگئے دھماکہ اتنا شدید تھا کہ اس کی آوازدوردورتک سنائی گئی دھماکے سے ماں بیٹی نوربانو،سادیہ جن کا تعلق ڈیرہ اللہ یارسے شہزادملک گوجرنوالہ سے جبکہ بہاول نگر سے تعلق رکھنے والے طاہرمحمود شامل ہیں جو موقع پرہی جاں بحق ہوگئے جبکہ 31مسافرزخمی ہوئے جن میں عورتیں بچے ،اورریلوے کے ملازمین بھی شامل ہیں واقعے کی اطلاع ملتے ہی ڈپٹی کمشنر نصیرآبادقربان علی مگسی، ایس ایس پی عرفان بشیرایف سی کے کرنل انجم شکیل،ایف سی کے جوانوں اورپولیس پارٹی کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عبدالمنان لاکٹی، ایم ایس ڈاکٹر ایازحسین جمالی نے سول ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی اورتمام ایمبولینسوں کے ہمراہ موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو طبی امداد کی فراہمی شروع کردی ایم ایس ڈاکٹر ایاز حسین جمالی کے مطابق بعض معمولی زخمیوں کو موقع پر طبی امداد فراہم کی گئی جبکہ شدید زخمیوں کو سول ہسپتال ڈیرہ مرادجما لی منتقل کردیا گیا بعض زخمی مسافر الٹنے والی بوگیوں کے تلے آگئے تھے جنہیں کرین مشین کے ذریعے نکالا گیا پولیس کے مطابق دھماکے میں آٹھ سے دس کلو بارودی مواداستعمال کیا گیا 375فٹ سے زائد ریلوے ٹریک دھماکے سے متاثرہوادھماکے کے بعد دیگر ٹرینوں کو ڈیرہ مرادجمالی اورسبی ریلوے اسٹیشن پرروک دیا گیا ڈپٹی کمشنرنصیرآباد قربان علی مگسی کی ہدایت پراسسٹنٹ کمشنرغلام حسین بھنگراور تحصیلدار بہادر خان کھوسہ نے جعفر ایکسپریس ٹرین کے مسافروں کو کھانا پانی کی فراہمی کے بعد انہیںٹرانسپورٹ بھی مہیا کی گئی تاکہ مسافر اپنی منزل مقصود تک پہنچ سکیں ریلوے حکام نے متاثرہ ریلوے ٹریک کی مرمت کا کام شروع کردیا ہے انہوںنے بتایا کہ ٹریک کی بحالی پر36گھٹنے لگ سکتے ہیں جاں بحق ہونے والے مسافروں کی میتیں ایمبولینس کے ذریعے گوجرانوالہ اوربہاول نگر روانہ کردی گئی ہیں واقعے کا مقدمہ سی ٹی ڈی پولیس دھشتگردی ایکٹ کے تحت درج کرے گی دریں اثناءصوبائی مشیر تعلیم حاجی محمد خان لہڑی،سابق صوبائی وزیر میراظہا رحسین خان کھوسہ سابق صوبائی وزیرمیرمحمد صادق عمرانی،سابق صوبائی وزیرمیرعبدالغفورلہڑی،ڈپٹی کمشنر نصیرآباد قربان علی مگسی سمیت مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماﺅں میر شوکت علی بنگلزئی، بابا غلام رسول عمرانی،میرمحمد وارث ابڑو،حاجی عظمت خان جتک، سابق چیئرمین میر غلام نبی عمرانی،سابق چیئرمین حاجی گل محمد جتک،میر امدادحسین بنگلزئی،میر عبدالصمدجتک سمیت دیگر نے ٹرین بم دھماکے میں زخمیوں کی عیادت کی ۔