
- Advertisement -
بلوچستان کے ضلع بولان کے علاقے مچھ میں 2 ٹرکوں میں تصادم کے باعث 2 افراد جاں بحق جبکہ 4افراد کے زخمی ہوگئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق ضلع بولان کے علاقے مچھ کے قریب قومی شاہراہ پر ایک ٹرک بریک فیل ہوجانے کے باعث مخالف سمت سے آنے والے ٹرک سے جا ٹکرایا جس کے باعث دو افراد جاں بحق جبکہ 4افراد زخمی ہو گئے ۔زخمیوںکو فوری طورپر سول ہسپتال مچھ منتقل کر دیا گیا ہے، جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت محمد کامران اورمحمد شفقت کے نام سے ہوئی ہے جو ڈیرہ غازی خان کے رہائشی تھے جبکہ زخمی کی حالت تشویش ناک ہے۔