نواز شریف اور بلال بھٹو زرداری کی ملات ، حکمرانوں سے نجات میں مدد،حاصل بزنجو

0

- Advertisement -

نیشنل پارٹی کے سابق صدر بزرگ قوم پرست رہنما سنیٹر میر حا صل خان بزنجو نے کہا ہے کہ پی پی پی کے چیئر مین بلا بھٹو زرداری پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد سابق وزیر اعظم پاکستان کے درمیان ملاقات ایک بہت بڑا بریک تھرو ہے اس طرح کی ملاقات سے پاکستان کی سیاست پر بڑے اچھے نتائج مرتب ہونگیں قوم کو نااہل اور سلیکٹڈ حکمرانوں سے نجات ملنے میں مدد ملیگی نیشنل پارٹی یہ سمجھتی ہے اس طرح کی ملاقات بہت پہلے ہونا ضروری تھا تا ہم یہ وقت بھی اس کے لئے مناسب ترین ہے نواز شریف اور بلا بھٹو پاکستان کے بڑی جماعتوں کے قائد ہیں ان کی ملاقات اور طے شدہ ایجنڈے میں انتہائی وزن ہے میثا ق جمہوریت پر اس کے روح کے مطابق عمل کرنا ضروری ہے جس طرح ان دونوں رہنماﺅں کے درمیان طے ہوا ہے کہ اس معاہدے میں دوسری جماعتوں کو شامل کیا جائیگا اس عمل میں دیگر جماعتوں کی شمولیت سے اپوزیشن کی قوت میں اضافہ ہوگی اور جمہوریت بھی مستحکم ہوگی ہماری بد قسمتی یہ رہی ہے کہ غیر جمہوری قوتوں نے سیاسی جماعتون میں پھوٹ ڈالکر ان کی اختلافات کو ہوا دیگر جمہوریت پر کاری ضرب لگائی ہے اب اس سلسلے کو روکنا ضروری ہے جس کی طرف پاکستان کے دو بڑی پارٹیوں نے پہلا کردیا نیشنل پارٹی جمہوریت کی استحکام اور سیاسی اتحاد میں غیر مشروط طور پر ان دونوں جماعتوں کی حمایت کرتا ہے ان خیالا ت کا اظہار میر حاصل خان بزنجو خضدار کے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ نیشنل ایک قوم پر ست جمہوری پارٹی ہے ہم نے پہلے دن یہ کہا تھا کہ موجودہ حکومت کو ایک مخصوص ایجنڈے کے تحت اقتدار میں لایا گیا ہے اور اس کے ذریعہ وہ پاکستان کے سیاسی قوتوں کو دیوار سے لگا رہے ہیں لیکن اس وقت بعض سیاسی جماعتوں نے ہمارے ساتھ نہیں دیا جس کی وجہ سے اپوزیشن کا شیرازہ بکھر گیا اور ان لوگوں فائدہ ملا لیکن دیر آید درست آید کے فارمولے کے تحت اب سارے لوگ روٹ پر آرہے ہیں ہمارا یہ پرزور مطالبہ کہ اس اتحاد کو آکری شکل دینے کے لئے دونوں جماعتوں کی جانب سے ایک با اختیار کمیٹی تشکیل دیا جائے تاکہ یہ کمیٹی دوسری جماعتوں کے ساتھ رابطہ کرکے اس اتحاد کو میثاق جمہوریت کی روح کی تحت انجام دے کیونکہ اس ملک میں معاشی سیاسی اور سفارتی جو بحران ہیں ان کو حل کرنے اس حکومت میں صلاحیت ہر گز نہیں یہ حکومت تو اپنے ہرقدم اٹھانے کے بعد دوسرے قدم رکھنے کے لئے اجازت کا منتظر رہتا ہے ایسی حکومت ملک کو نہیں چلا سکتی ہیں ایک سوال کے جواب میر حا صل خان بزنجو نے کہا کہ نیشنل پارٹی اب بھی بلوچستان ایک بہت بڑی قوت ہے جس کی بنیادی عوام کے دلوں میں مضبوط ہیں جو جماعتیں عوام کے دلوں میں رہتے ہیں ان کو کوئی قوت شکست نہیں دے سکتی ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.