
- Advertisement -
سبی وگردونواح مےں مہنگائی کا جن بے قابو مرغی بڑے چھوٹے کا گوشت عوام کی پہنچ سے دور ٹماٹر کی قےمتوں مےں بھی اضافہ پرائس کنٹرول کمےٹی عوام پر مہنگے داموں فروخت ہونے والے سامان کا نوٹس لےں۔تفصےلات کے مطابق سبی وگردونواح مےں گراں فروش تاجروں نے عوام پر مہنگائی کا ڈروان حملہ کرڈالا مرغی فی کلو 320بکرا کو گوشت 750بڑے کا گوشت ہڈ ی والا450روپے فی کلو جبکہ ٹماٹر 160فی کلو فروخت کرنے کا سلسلہ شروع کردیا گےا سبی مےں سرکاری نرخنامے پر قصاب گوشت فروخت کرنے سے انکار کرتے ہوئے من منانی قےمت لگا کر عوام کو چونا لگانے کا سلسلہ شروع کردےا گےا سبی کے عوامی سماجی سےاسی حلقوں نے کمشنر سبی ڈویژن سےد فےصل شاہ ، ڈپٹی کمشنر سبی سےد زاہد شاہ سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ شہر مےں مہنگے داموں گوشت کی فروخت کا نوٹس لے کر قےمتوں مےں کمی لائی جائے سرکاری نرخناموں پر عملددآمد کے لئے خصوصی چھاپہ مار ٹےم تشکےل دےکر پرائس کنٹرول کمےٹی کو مکمل فعال کےا جائے تاکہ عوام کو گراں فروشوں سے نجات مل سکے ۔