
- Advertisement -
بارش برسانے والی مغربی ہوا ﺅ ں کا نیا سلسلہ ایران سے بلوچستان میں داخل ہو گیا ،صوبائی دارالحکومت کوئٹہ ،پشین ،قلعہ عبداللہ ،خضدار میں گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ وادی زیارت ،کوژک ٹاپ اور قلات میں برف باری جاری ہے ،موسلادھاربارش سے مختلف اضلاع میں ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ بھی ظاہر کیاجارہاہے ،پرونشل ڈسزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کی جانب سے صوبے کے شمال مشرقی اضلاع کےلئے ہائی الرٹ جاری کردی ہے جب کہ مسافروں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق بارش برسانے والی مغربی ہواﺅں کا نیا سلسلہ ایران سے بلوچستان میں داخل ہوچکا ہے اور سرحدی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہو رہی ہے۔صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے علاوہ چمن، مستونگ، پشین، قلعہ عبداللہ،قلعہ سیف اللہ، کوژک ٹاپ، گلستان ،شیلاباغ ، قلات، بارکھان، خضدار، خانوزئی، برشور، بوستان ژوب ،شیرانی اورگرد و نواح میں موسلا دھار بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے وادی زیارت ،کوئٹہ چمن بین الاقوامی شاہراہ کوژک ٹاپ اور قلات سمیت دیگر علاقوں میں برف باری بھی جارہی ہے ،موسلادھار بارش سے مختلف اضلاع میں طغیانی کا خدشہ بھی ظاہر کیاجارہاہے ،۔پرونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) بلوچستان کے مطابق بارشوں کے نئے سلسلے سے پشین، قلعہ عبداللہ، نوشکی، قلات اور خضدار کے اضلاع کے ندی نالوں میں سیلابی صورتحال ہوسکتی ہے۔پی ڈی ایم اے بلوچستان کی جانب سے صوبے کے شمال مشرقی اضلاع کے لیے ہائی الرٹ جاری کردی ہے جب کہ مسافروں کو آج اور کل غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔کوئٹہ میں تیز ہواں اور موسلا دھار بارشوں کے باعث موسم میں ٹھنڈ برقرار ہے محکمہ موسمیات کے مطابق وادی کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت 3، قلات میں 2، دالبندین میں 7، بارکھان میں 8، سبی میں 14، تربت میں 15، گوادر اور ژوب میں 16، لسبیلہ میں 17 جب کہ زیارت میں منفی 6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جب کہ گذشتہ 24 گھنٹوں میں پنجگور میں 4 اور ماڑہ میں 3 ملی میٹر بارش بھی ریکارڈ ہو چکی ہے شمالی بلوچستان میں برفباری کا بھی امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔ بارش اور برفباری کاسلسلہ3روزتک جاری رہنے کا امکان ہے۔