
- Advertisement -
صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے مغربی بائی پاس پر ٹرک کی ٹکر سے ایک موٹرسائیکل سوار جان کی بازی ہارگیاجبکہ 2شدیدزخمی ہوگئے پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ٹرک ڈرائیور کو گرفتارکرلیاہے،پولیس کے مطابق گزشتہ روز مغربی بائی پاس کے علاقے ٹرک کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار عبدالرازق جان کی بازی ہارگیا جبکہ 2ساتھی زخمی ہوگئے لاش اور زخمیوں کو فوری طورپر بولان میڈیکل کمپلیکس ہسپتال کوئٹہ منتقل کردیاگیاہے جہاں جاںبحق شخص کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کردیاگیا جبکہ زخمیوں کو طبی امداد دی جارہی ہے شالکوت پولیس نے حادثے کے بعد کارروائی کرتے ہوئے ٹرک ڈرائیور کو گرفتارکرلیاہے ۔مزیدکارروائی متعلقہ پولیس کررہی ہے ۔