- Advertisement -
کوئٹہ پیپلز یوتھ آرگنائزیشن بلوچستان کے صوبائی صدر میر ثناءاللہ جتک جنرل سیکرٹری عین الدین کاکڑ سیکرٹری اطلاعات سفرندیم زھری نےعالمی یوم حقوق نسواں کے موقع پر اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ھیکہ پیپلزپارٹی نے ھمیشہ اس ملک کے خواتین کو ہرشعبے میں برابری کا حصہ داری قانونی جمہوری طریقے سے نوازا ھے شہید بے نظیر بھٹو بطور پہلی خواتین وزیراعظم پاکستان کے ناطے خواتین کی اظہار آذادی کےلیے ہرممکن قانون سازی کرکے انکو اپنی حقوق تعلیم شعور آگاہی حتاکہ سیاسی میدان میں بھرپور نمائندگی دےکر باور کروائی کہ پاکستان کے خواتین کسی بھی شعبے میں مردوں سے کم صلاحیت نہیں یہ پاکستان کے چاروں صوبوں کے سینے پر تاریخ نوشتہ دیوار ہے کہ پیپلزپارٹی کے بانی شہید قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو کی پھانسی کے بعد ایک ملک گیر عوامی سیاسی جماعت کو بیگم نصرت بھٹو نے بطور خواتین کندھا دیکر کراچی کے مقامی اسٹئیڈیم میں تشدد برداشت کرنے کے باوجود اتنی بہادری سے ہمت سے سہارا دیا کہ اسوقت کے سامراج ڈکٹیٹر بھی اسکے حوصلے توڑنے میں مکمل ناکام بےبس دکھائی دئیے ۔ میر ثناءاللہ جتک نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی کے عظیم قائد دختر مشرق شہید محترمہ بےنظیر کی حقوقِ نسواں کےلیے خدمات کو شاید کوئی مرد خواتین فراموش کرے مگر انہوں ہر موقع پر اس ملک کی ترقی خوشحالی کےلیے خواتین کو انکی حقوقِ کےلیے لب کشائی ایک جمہوری آئینی تسلسل سے آراستہ کیا ایم آرڈی تحریک ہو یا مشرف جیسے آمریت کا دور ہو انہوں نے بطور ایک ماں ایک بیٹی کی روپ میں جمہوریت کی ترجمان بنکر تحریک چلائی اور اس سے بڑھکر ایک بہادر خواتین کی صبرواستقامت کی کیا داد دینی پڑے گی کہ دوبھائیوں کی شہادت کا اتنا بڑا وزن دوشانوں پر برداشت کرنا باپ کے قاتلوں سے قانونی جنگ لڑنا تمام چیلنجوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرنا ہی انکی نام کی کردار کی خواتین کی نام سے روشناس تاریخ زندھ ہے آج بھی بلوچستان جیسے قبائلی صوبے میں خواتین کی سیاسی مزھبی معاشرتی تعلیمی سوچ فکر کی آذادی پیپلز پارٹی شہید بنت شہید بےنظیر بھٹو کی مسلسل جدوجہد کی کڑیاں ہیں