
- Advertisement -
دکی ،لونی کے علاقے حاجی کاریز میں کوئلے کے نئے ذخائر دریافت ہوگئے ہیں .علاقے کے شہری اور یونائیٹڈ کول مائینز کے مالک سرباز خان ولد حاجی عزیز اللہ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ 540 ایکڑ زمین کی الاٹمنٹ کی گئی ہے .گزشتہ کچھ عرصے سے کوئلے کی تلاش کا کام جاری تھا .کوئلہ نکاسی کے لئے تین ہالج لگائے گئے تھے .جسمیں سے ایک ہالج میں کوئلہ کے ذخائر دریافت ہوگئے ہیں .انہوں نے کہا کہ دریافت ہونے والا سم ٹاف سم ہے اور سم ایک فٹ سے بڑا ہے ۔