ضمانت ضبط ہونے پر رکن بلوچستان اسمبلی سردارمسعودلونی کو گرفتارکرلیاگیا

ضمانت ضبط ہونے پر رکن بلوچستان اسمبلی سردارمسعودلونی کو گرفتارکرلیاگیا،ایم پی اے پر قبائلی رہنماکو اغواکرنے کامقدمے درج تھا ،رکن اسمبلی کی گرفتاری احاطہ عدالت میں عمل میں آئی ،ایم پی اے سردار مسعود علی خان لونی اور انکے دیگر 15 ساتھیوں پر قبائلی رہنماہ سردار میر غوث کبزئی کو اغواکرنے کا مقدمہ پولیس تھانہ دکی میں درج کیا گیا تھا،کیس کا محفوظ فیصلہ اے ٹی سی کورٹ کے جج محمد علی کاکڑ نے سنایا.
عدالت نے ایم پی اے سردار مسعود علی خان لونی کا درخواست ضمانت مسترد کرکے گرفتار کرنے کا حکم دیا ،سرادر مسعود علی خان لونی کا تعلق بلوچستان عوامی پارٹی سے اور وہ حلقہ پی بی 5 دکی سے رکن صوبائی اسمبلی ہیں ایم پی اے سردار مسعود علی خان لونی کو ڈسٹرکٹ جیل لورالائی منتقل کردیا گیا ہے ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Close
Close