
- Advertisement -
صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے کلی ارباب منوجان روڈ ہدہ اور ملحقہ علاقوں میں موٹرسائیکل چوروں نے ایک ہفتے کے دوران متعدد افراد کو موٹرسائیکلوں سے محروم کردیاہے ،بدھ اور جمعرات کی درمیانی رات کو بھی موٹرسائیکل چور عتیق اللہ اور دوست محمد کے موٹرسائیکل ان کے گھروں سے لے اڑے ۔عتیق اللہ کے مطابق گزشتہ شب جب وہ گھر پہنچے تو انہوں نے اپنی موٹرسائیکل نمبرMU-3887ماڈل 2017ءگھر کے صحن میں کھڑی کی تاہم صبح اٹھنے پر پتہ چلا کہ نامعلوم چور ان کے موٹرسائیکل سے اڑے ہیں اس سلسلے میں انہوں نے متعلقہ تھانے میں رپورٹ درج کرادی ہے دوسری جانب مذکورہ علاقے کے دوست محمد نامی شخص کے بھی موٹرسائیکل نمبرMX-1518ماڈل 2017ءکو نامعلوم چور چورا کر لے گئے ہیں ،علاقہ مکینوں کاکہناہے کہ منوجان روڈ ہدہ اور ملحقہ علاقوں میں موٹرسائیکل چوری کے واقعات نئے نہیں بلکہ اس سے قبل بھی اس طرح کے واقعات ہوتے رہے ہیں ۔