
- Advertisement -
زیارت کے اکثردےہات مےں بجلی غائب علاقہ تارےکی مےں ڈوبا ہواہے شدید سردی مےں بارش و برفباری کے دوران کیسکو حکام کی غفلت کی نئی مثال قائم زیارت کے اکثر دیہاتوں میںایک ہفتہ سے تاریکی کا راج بارش و برفباری کے دوران گرنے والے کھمبوں کی تعمیر و مرمت نہ ہوسکی ،بجلی نہ ہونے کی وجہ سے علاقہ مکےن ذہنی کوفت کا شکار 28 فروری کی شب اورےکم مارچ کو شدید برفباری اوربارش کے بعد زیارت کے اکثردےہات مےں بجلی غائب ہوگئی تھی اےک ہفتہ گزرنے کے باوجود بجلی بحال نہ ہوسکی عوام شدید مشکلات کا شکار پانی کی شدید قلت پیدا ہوگئی تفصیلات کے مطابق یکم مارچ کی شب طوفانی ہواﺅں اور برفباری کے باعث درجنوں بجلی کے کھمبے گر گئے جس کے ساتھ ہی علاقہ تاریکی میں ڈوب گیا یونین کونسل احمدون ‘ گوگی ،تنگی سرمخسی ،یونین کونسل کچھ، کواس، ورچوم، زڑگی سپیزندی اور دیگر علاقے اب تک تاریکی میں ڈوبے ہوئے ہیں کیسکو حکام کی ہنگامی صورتحال میں بجلی کی بحالی اور کھمبوں کو ٹھیک کرنے کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے اب تک علاقے میں بجلی بحال کرنے کیلئے کوئی کام شروع نہیں کیا گیا ہے بجلی نہ ہونے سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا پینے کی پانی کی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے مسجدوں میں وضو تک کا پانی تک نہیں لوگ دور دراز سے پانی لانے پر مجبور ہیں علاقہ کے عوام نے کیسکو کی نااہلی پر شدید غم و غصہ کااظہار کرتے ہوئے احتجاج کی دھمکی دی ہے اور مطالبہ کیاہے کہ کیسکو فوری طورپر بجلی بحال کی جائے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے اور بجلی مکمل طورپر بحال کی جائے تاکہ لوگوں کو اس اذیت ناک صورتحال سے چھٹکارا مل سکے ۔