میر ضیاءاللہ لانگو کی ہدایت پر بھارتی جارحیت کیخلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی

0

- Advertisement -

خالق آباد منگچر میں وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیا اللہ لانگو کے ہدایت پر بی اے پی کے زیر اہتمام بھارتی جارحیت کے خلاف اور پاک فوج کے حمایت میں ایک ریلی نکالی گئی جو جوہان کراس بازار کے ایک سرے شروع ہوئی مین بازار میں مظاہرے کی شکل اختیار کرلی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے محمد رمضان لانگو انجینئر ریاض لانگو ماما خان محمد نیچاری حاجی محمد حسین لانگو حاجی دلمراد لانگو انجمن تاجران خالق آبادمنگچر کے صدر حاجی عبد القیوم مینگل ملک عزیز سرمستانی چیئرمین علی خان لہڑی عبد الحئی سعداللہ لانگو اور دیگر نے کہاکہ بلوچستان کے عوام نے ہمیشہ غیر اسلامی اور بیرونی جارحیت کا مقابلہ کیا ہے اب بھی بھارتی جارحیت کا بہترین اور بھر پور جواب دینے پر پاک فوج کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں اور ہر محاذ پر میر خالد خان لانگو آور وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیا اللہ لانگو کے قیادت میں پاک فوج اور دیگر اداروں کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہیں اور خون کے آخری قطرے تک ملک کی اندرونی اور بیرونی جارحیت کا مقابلہ کریں گے پاک فوج کی جنگی صلاحیتوں سے انڈیا سمیت پوری دنیا آگاہ ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.