تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر میونسپل کمیٹی دالبندین کے خاکروبوں کا احتجاجی مظاہرہ

0

- Advertisement -

تین مہینوں سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر میونسپل کمیٹی دالبندین کے خاکروبوں نے دالبندین پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا جس کے شرکا نے ہاتھوں میں جھاڑو اٹھا رکھے تھے. مظاہرین نے اپنے مطالبات کے حق میں شدید نعرے بازی کی اس موقع پر صدیق مسیح نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تین مہینوں سے ان کی گھروں کے چولہے بجھ گئے ہیں دکانداروں نے ادھار دینا بند کردیا ہے لیکن متعلقہ انتظامیہ طفل تسلیاں دے رہی ہے. مظاہرے کے بعد احتجاجی خاکروب ڈپٹی کمشنر چاغی کے دفتر کے سامنے پہنچ گئے جہاں انہوں نے دھرنا دیا تاہم ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر چاغی نجیب اللہ قمبرانی اور میونسپل کمیٹی دالبندین کے ایڈمنسٹریٹر غلام عباس بوہڑ سے کامیاب مذاکرات کے بعد دھرنے کی شرکا نے احتجاج پر امن طور پر ختم کردیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.