
- Advertisement -
وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال ایک روزہ دورے پرقلعہ عبداللہ پہنچے جہاں انہوں نے حالیہ بارشوں سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا ۔اتوار کے روز وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان ایک روزہ دورے پرقلعہ عبداللہ پہنچے اس موقع پر عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر وپارلیمانی لیڈر اصغرخان اچکزئی ،صوبائی وزراءمیر ضیاءاللہ لانگو ،حاجی نورمحمددمڑ ، انجینئر زمرک اچکزئی ، وزیراعلیٰ کے خصوصی مشیر کیپٹن (ر)عبدالخالق اچکزئی ،بلال احمد کاکڑ،ڈپٹی کمشنر قلعہ عبداللہ شفقت انور شاہوانی اور دیگر حکام بھی ان کے ہمراہ تھے دورے کے دوران وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے بلوچستان میں حالیہ بارشوں اوربرفباری سے متاثرہ مختلف علاقوں کان مہترزئی ،زیارت ،خانوزئی ،گلستان ،قلعہ عبداللہ اور دیگرعلاقوں کا فضائی جائزہ لیا جبکہ قلعہ عبداللہ اورگلستان کے حالیہ بارشوں سے متاثرہ علاقوں کا زمینی دورہ کیا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر قلعہ عبداللہ شفقت انور شاہوانی نے ضلع قلعہ عبداللہ میں حالیہ بارشوں سے ہونے والی بارشوں سے ہونے والے نقصانات ودیگر سے متعلق وزیراعلیٰ بلوچستان اور صوبائی وزراءکو آگاہ کیا۔اس موقع پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کاکہناتھاکہ آج میرے ہمراہ صوبائی وزراءودیگر حکام قلعہ عبداللہ کے دورے پرآئے ہیںجس کا مقصد کہ ہم ان کے ساتھ ہیں مختلف علاقوں کا فضائی جائزہ لیا ،پی ڈی ایم اے ،کمشنرز،ڈپٹی کمشنرز ،پولیس ودیگر موجودہیں اس صورتحال کا پورے بلوچستان کو سامناہے ،زیارت ،لسبیلہ کوئٹہ ودیگر کو پی ڈی ایم اے کی ٹیمیں بھیجی گئی ہیں ،مشینری بھی بھیج دی گئی ،زیارت ،کان مہترزئی سمیت مختلف علاقوں میں شاہراہوں کو روکنے کیلئے اقدامات کئے گئے ہیں ،لک پاس بھی بند ہوا تھا وہ بھی کھلوادیاہے اس سے بڑے پیمانے پر نقصان ہواہے جن کے گھر مسمار یاجانی نقصان ہوئے ہیں یا جہاں عارضی شلٹرہومز کی ضرورت ہو حکومت بلوچستان نقصان کے ازالے کیلئے اقدامات کریگی ،اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ بھرپور تعاون کریگی ،حالیہ بارشوں کے بعد صورتحال سے متعلق این ایچ اے کے چیئرمین سے بات کی ہے جبکہ وزیراعظم پاکستان عمران خان اورچیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے حکومت بلوچستان کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے ،انہوں نے کہاکہ آج ہم یہاں اسی لئے موجود ہیں کہ لوگوں کو یہ احساس ہو کہ حکومت بلوچستان ان کے ساتھ ہے اور ہر حوالے سے چاہے روڈ،گھر یا دیگر حوالے سے ان کے ساتھ ہیں ،دوڈویژن کا دورہ کیاہے چمن کا پروگرام رکھتے ہیں ،فی الحال فضائی دورہ کیا ،حکومت کی جانب سے اس علاقے میں ایک نیا ڈویژن بنانے کا پروگرام رکھتے ہیں جو علاقے کے لوگوں کیلئے بڑی خوشخبری ہے ،پشین ،قلعہ عبداللہ ،زیارت ہو یہاں نئے ڈویژن اور اضلاع کی ضرورت ہے حکومت بلوچستان ہر علاقے میں بہتری کیلئے اقدامات کریگی ،انہوں نے کہاکہ بلوچستان میں بارشوں اوربرفباری نے تباہی مچادی ایمرجنسی بنیادوں پر امدادی کاموں میں مصروف ہے صوبے کے متعدد ڈیمز بھر گئے پشین اورقلعہ عبداللہ میں اکثردیہاتی علاقوں پر سیلانی ریلے سے زیرآب آنے کے بعد بچوں اورخواتین کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیاگیا اورمتاثرہ علاقوں میں امدادی کاموں کا سلسلہ جاری ہے اس سلسلے میں تمام متاثرہ اضلاع کے ڈپٹی کمشنروں کو ہدایات جاری کردئےے گئے ہیں اور تمام اضلاع میں متعلقہ ضلع کے ڈپٹی کمشنر امدادی کام اپنے نگرانی میں کرائےں گے انہوںنے کہاکہ حالیہ طوفانی بارشوں اور شدید برفباری کے باعث عوام جن مشکلات سے دوچار ہوئے ہیں اس کا احساس ہیں اور اسی لئے صوبائی حکومت ہنگامی بنیادو ں پر کام جاری رکھے گا اور اس حوالے سے پی ڈی ایم اے کو بھی ہدایات جاری کئے جائیںگے ۔