بلوچستان کے علاقے دکی میں کمرے کی چھت گرنے سے ملبے تلے پھنسے بچے سمیت 3 افراد کو مقامی افراد نے نکال لیا

0

- Advertisement -


بلوچستان کے علاقے دکی میں کمرے کی چھت گرنے سے ملبے تلے پھنسے بچے سمیت 3 افراد کو مقامی افراد نے نکال لیا ، بچے کی سر پر گہری چوٹیں آئیں ۔ اطلاعات کے مطابق 2 دن سے جاری مسلسل بارش کے باعثٹی وی بوسٹر محلے میں کمرے کی چھت گر کر منہدم ہوگئی ، ملبے تلے 3 افراد پھنس گئے جنہیں مقامی افراد نے اپنی مدد آپ تحت نکال لیا ، نکالے گئے افراد میں ایک بچہ بھی شامل تھا ، بچے کی سر پر گہری چوٹیں آئیں اس کے علاوہ مختلف علاقوں میں دیواریں بھی گرنے کی اطلاعات موصول ہوئیں ۔ شادوزئی محلہ میں جانان کاکڑ کے گھر کے برآمدے کا چھت گر گیا ، برآمدے میں موجود بچی معجزانہ طور پر بچ نکلی جبکہ کلی خروٹ آباد میں بارش کے پانی کے باعث ستار نامی شخص کے گھر کا دیوار گر گیاناصر آباد کے علاقے کلی ضبطو میں بھی مکان کا دیوار گرگیا ناصر آباد کے دیگر علاقوں میں بھی دیواریں گرنے کی اطلاعات ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.