
- Advertisement -
سبی اور خاران میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے لوگ کلمہ طیبہ کا پڑتھے ہوئے گھروں اور دکانوں سے باہر نکلے۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع خاران میں زلزلے کے جھٹکے لوگ گھروں سے باہر نکل کر کلمہ طیبہ کا ورد کرتے رہے زلزلے پیما کے مطابق زلزلے کی شدد 2.5ریکارڈ کی گئی زلزلے کا مرکز ضلع خاران سے 28کلو میٹر دو جنوب مغرب میں تھا۔سبی وگردونواح مےں زلزلے کے جھٹکے محسوس کےے گئے زلزلے کے جھٹکوں کے باعث لوگ کلمہ طبیہ پڑھتے ہوئے گھروں اور دکانوں سے باہرنکلے ریکٹر اسکےل پر زلزلے کی شدت 4.1ریکارڈ کی گئی جس کا مرکز سبی سے 55کلو میٹر جنوب کی جانب تھا جبکہ زلزلے کی رفتار زےر زمےن گہرائی مےں15 کلومیٹر بتائی جاتی ہے سبی وگردونواح مےں زلزلے سے کوئی جانی نقصانات کی اطلاع نہ ملے سکی ۔