
- Advertisement -
کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں بلوچ کلچر ڈے جوش وجذبے کے ساتھ منائی گئی بلوچ نوجوانوں نے اپنی ثقافت کو اجاگر کرنے کیلئے روایتی پگڑی اور واسکٹ زیب تن کر رکھا تھا کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بلوچ کلچر ڈے کے حوالے سے تقریب منعقد ہوئے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے بلوچ کلچر ڈے کے موقع پر بلوچستان ، ملک اور دنیا بھر میں بسنے والے بلوچوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اپنے ایک تہنیتی پیغام میں کہا کہ اپنی ثقافت، روایات وتہذیب کو زندہ رکھ کر اور انہیں اجاگر کرکے ہی قومیں اپنی شناخت وتشخص برقرار رکھ سکتی ہیں۔ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے بلوچ کلچر ڈے کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ بلوچ ثقافت امن ،محبت اور قومی یکجہتی کا پیغام دیتا ہے،دنیا کے تمام اقوام اپنے ثقافت اور رسم و رواج سے پہچانے جاتے ہیں انہوں نے بلوچ کلچر ڈے کے موقع پر بلوچستان سمیت ملک بھر میں بسنے والے بلوچ بھائیوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ اپنی ثقافت، رسم و رواج اور مثبت روایات کو زندہ رکھ کر اور انہیں اجاگر کرکے ہی قوم اپنی شناخت و تشخص برقرار رکھ سکتی ہیں۔پاکستان پیپلزپارٹی بلوچستان کے صوبائی صدر حاجی علی مدد جتک، جنرل سیکرٹری سید اقبال شاہ اور سیکرٹری اطلاعات سردار سربلند خان جوگیزئی نے بلوچ ثقافت کے دن کے موقع پر پیغام میں دنیا بھر میں آباد تمام بلوچ بہنوں اور بھائیوں کو بلوچی ثقافت کے دن پر مبارکباد پیش کرتے ہیں بلوچستان میں آباد قومیں ایک گلدستے کے مانند ہے.پشتون بلوچ کے اپنے روایات ہے اور ان روایات کی وجہ سے آج ہم دنیا بھر میں جانے پہچانے جاتے ہیں بلوچوں اور پشتونوں نے ہمیشہ روایات کی پاسداری کی ہے اور بلوچ قوم نے اس خطے میں اپنا بھر پور کردار اد اکیا ہے۔