
- Advertisement -
ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ کے حکم پر میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ میں موجودہ بارشوں اور برفباری سے پیدہ ہونے والی صورتحال کے پیش نظر فوری طور پر ایمرجنسی نافز کی دی گئی ہے ۔ ادارہ کی تمام ورک فورس کو فوری طور پر دوران ِ تعطیل فوری طور پر رپورٹ کرنے کو کہا گیا ہے شہر کے مختلف علاقوں میں پانی کی نکاسی کے لئے ہنگامی بنیادوں پر کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔ شہر کے کچھ علاقوں سے گھروں میں پانی داخل ہونے کی اطلاعات پر فوری طور پر سکر مشینیں اور ڈی واٹرنگ یونٹ روانہ کر دئے گئے ۔تیز ہوا کی وجہ سے گرنے والے درختوں کو فوری طور پر اُٹھا لیا گیا ہے اور ٹریفک کی روانی کو بحال کر دیا گیا ہے ۔ ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن تمام پرنسپل افسران کے ہمراہ مسلسل شہر کا دورہ کر رہے ہیں اور موقع پر احکامات جاری کئے جا رہے ہیں ۔ساتھ ہی ضلعی انتظامیہ /پی ڈی ایم اے اور دیگر محکمہ جات کے ساتھ مسلسل رابطہ قائم کیا جا رہا ہے تا کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال کو فوری طور پر نمٹا جا سکے۔ایڈمنسٹریٹرمیٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں اور بچوں کو سرد ی وغیرہ سے بچانے کے لئے مناسب لباس اور دیگر حفاظتی تدابیر اختیار کریں تا کہ کسی بھی ممکنا نقصان سے بچہ جا سکے۔ کسی ایمرجنسی کی صورت میں میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ کے کنٹرول روم کو فون نمبر 081-9201686پر مطلع کریں یاد رہے کہ یہ کنٹرول روم 24گھنٹے فعال رہتا ہے۔