کوئٹہ :بھارتی جارحیت اور پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی نکالی گئی

0

- Advertisement -

مرکزی انجمن تاجران بلوچستان (رجسٹرڈ )کے زیر اہتمام بھارتی جارحیت اور پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی نکالی گئی جس میں تاجربرادری اورکوئٹہ کی شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی شرکاءنے سبزہلالی پرچم اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر بھارتی جارحیت کی مذمت اور پاک فوج سے محبت سے متعلق نعرے درج تھے ۔کوئٹہ پریس کلب کے سامنے ریلی مظاہرے کی شکل اختیار کرگئی جہاں مرکزی انجمن تاجران بلوچستان (رجسٹرڈ )کے سینئرنائب صدر حضرت علی اچکزئی ،چیئرمین تاج آغا ، ممتاز تاجر ڈاکٹر ہارون اچکزئی ،حاجی راز محمد ، قاری عبید اللہ درانی اور قیوم کاکڑ نے خطاب کرتے ہوئے افواج پاکستان اور فضائیہ کے شاہینوں کو خراج تحسین پیش کی اور کہاکہ بھارتی دراندازی کا منہ توڑ جواب اور پائلٹ کی گرفتاری پوری دنیا نے دیکھ لی ہیں اب مودی سرکار اور بھارتی فوج کو پتہ چل گیاہوگا کہ پاکستانی فوج بحریہ اور فضائیہ کے پاس ہردشمن کے دانت کٹے کرسکتی ہے ،بھارت نے پہلے توسرجیکل اسٹرائیک کاڈرامہ رچایااور پھر جب گزشتہ روز ان کے جہاز گرائے گئے تو انہوں نے نہ صرف اپنے پائلٹ کی گرفتاری سے انکار کیا بلکہ ساتھ ہی جھوٹا دعویٰ کیاکہ انہوں نے پاکستانی جہاز مارگرایاہے تاہم پوری دنیا نے دیکھا کہ بھارت کے 2جہاز پاکستانی فضائیہ نے نہ صرف گرائے بلکہ ان کے پائلٹ کو بھی گرفتار کرلیا انہوں نے کہاکہ پاکستان کا ہر تاجر اور شہری ملک کی خاطر مرمٹنے کو تیار ہے بلکہ 22کروڑ عوام پاک فوج کی شانہ بشانہ کھڑی ہے انہوں نے کہاکہ پاکستان ایک پرامن ملک ہے جو کسی بھی صورت جنگ نہیں چاہتا تاہم اگر دشمن کی جانب سے پاکستان پر جنگ مسلط کرنے کی کوشش کی گئی توا س کاانجام بھارت جیسا ہوگا انہوں نے کہاکہ پاکستان ایک ذمہ دار ایٹمی قوت کے مالک ملک ہے جس سے کوئی بھی ملک شکست نہیں دے سکتا ،انہوں نے کہاکہ پاکستان کے خلاف جارحیت کا مقصد مودی سرکار کی جانب سے انتخابات میں کامیابی حاصل کرناہے انہوں نے کہاکہ تاجر برادری اور عوام پاکستانی فوج کے ہرکڑے امتحان میں ساتھ ہے اور وہ ملک کی دفاع کی خاطر کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے ریلی اور مظاہرے کی شرکاءنے پاکستان اور پاک فوج زندہ باد کے نعرے بھی لگائے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.