
- Advertisement -
پشاور ہائیکورٹ کے جج جسٹس ایوب پر قاتلانہ حملہ اور ان کو شدید زخمی کرنے کے خلاف بلوچستان بار کونسل کے کال پر بلوچستان بھر میں عدالتی کاراوئی کا بائیکاٹ کیا گیا بلوچستان بار کونسل کے وائس چیئرمین حاجی عطااللہ لانگو ،چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی راحب خان بلیدی ایڈووکیٹ نے پشاور ہائیکورٹ کے جج جسٹس ایوب پر قاتلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اس بزدلانہ فعل قرار دیا ہے بیان میں کہا کہ کچھ نادیدہ قوتیں جان بوجھ کر بلوچستان اور خیبر پختونخواہ میں حالات خراب کرنے کی کوشش کررہے ہیں وکلا اور ججز عدم تحفظ کا شکار ہیں ملک میں لاقانونیت بدامنی عروج پر ہے حکومت وکلا عوام ججز کو تحفظ دینے میں ناکام ہوچکی ہے بیان میں حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ جسٹس ایوب پر قاتلانہ حملے میں ملوث ملزمان کو فوری گرفتار کرے اور وکلا اور ججز کو تحفظ فراہم کرنےکیلئے اقدامات اٹھائیں۔