صوبائی وزیر داخلہ و پی ڈی ایم اے میر ضیاءاللہ لانگو کی چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی سے ملاقات

0

- Advertisement -

صوبائی وزیر داخلہ و پی ڈی ایم اے میر ضیاءاللہ لانگو نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی عمر محمود حیات سے ملاقات کی، انہوں نے چیئرمین این ڈی ایم اے کو بلوچستان میں بارشوں اور سیلاب کی تباہ کاریوں اور اس کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے متاثرین کی امداد اور بحالی کے لئے صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے کردار سرگرمیوں کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا۔صوبائی وزیر نے کہا کہ پی ڈی ایم اے ریلیف اینڈ ریسکیو( Relief and Rescue ) آپریشن میں شب و روز مصروف عمل ہے اور متاثرین کی بحالی کیلئے پی ڈی ایم اے اور صوبائی حکومت اپنے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہے ہیں۔صوبائی وزیر نے چیئرمین این ڈی ایم اے سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ بارشوں اور سیلاب کی تباہ کاریوں کی وجہ سے متاثرہ اضلاع میں رابطہ سڑکیں، آبنوشی سکیمات اور حفاظتی بندات کی ازسرنو تعمیر اور بحالی کے لئے پی ڈی ایم اے، ضلعی انتظامیہ، پاک فوج اور دیگر ادارے بھرپور کوشش کر رہے ہیں۔اس موقع پر چیئرمین این ڈی ایم اے عمر محمود حیات نے کہا کہ وہ بارش کی تباہ کاریوں سے بلوچستان کے متاثرہ اضلاع میں لوگوں کی امداد اور بحالی کے لیے ہر ممکن تعاون کریں گے۔انہوں نے صوبائی وزیر کو مختلف اضلاع میں بارش اور سیلاب متاثرین کی امداد کے لئے 10ہزار تھیلے اشیائے خور و نوش مہیا کرنے کی بھی یقین دہانی بھی کرائی ۔دریں اثنا صوبائی وزیر نے کہا کہ صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کا مقصد ہی مصیبت، آزمائش اور مشکل کی گھڑی میں اپنے ہموطنوں کی مدد کرنا اور مشکل سے نکالنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ اضلاع اور افراد کی مکمل بحالی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ وہ ریلیف اور ریسکیو(Relief and Rescue ) آپریشن کی نگرانی کرتے ہوئے ڈویژنل کمشنرز، ضلعی انتظامیہ اور امدادی سرگرمیوں میں مامور پی ٹی ایم اے حکام سے مکمل رابطے میں ہےں اور انہیں متاثرہ اضلاع میں جاری امدادی سرگرمیوں کے مجموعی صورتحال سے لمحہ بہ لمحہ آگاہ کیا جا رہا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.