
- Advertisement -
خالق آبا دمنگچر بازار کے ایریامیں تیز رفتاری کے باعث کنٹینر الٹ گئی جس کے نتیجے میں 3افراد زخمی ہوگئے ۔تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کر اچی قومی شاہر ہ پر کراچی سے کوئٹہ آنے والے کنٹینر نمبر TLF 414 رات تین بجے کے قریب خالق آباد منگچر بازار کے ایریا مسجدنمرہ کے قریب الٹ گئی جس کے باعث تین افراد گل زار سکنہ خضدار، داد محمد سکنہ گلستان اور محمد اسلم زخمی ہو گئے انہیں لیویز خالق آبا دمنگچر نے قریبی ہسپتال فوری طور پر میں پہنچادیا جہا ں ڈاکٹروں نے زخمیوں کو طبعی امداد دینے کے بعد کو ئٹہ ریفر کردیا گیا ،واضح رہے کہ اس سے قبل بھی خالق آباد منگچر ایریا میں کئی حادثے رونما ہوئے تھے اور کئی جانیںضائع ہوگئی تھی عوامی سماجی حلقوں نے این ایچ اے کے اعلیٰ حکام سے پرزور اپیل کی ہے کہ خالق آبا دمنگچر بازار کے ایریا میں بائی پاس کیا جائے تاکہ علاقہ نقصانات سے بچ سکے۔